ETV Bharat / state

اردو کے ساتھ پرایہ سلوک کیوں: جمیل خان - An attempt to give a religious color to languages in Bihar

دربھنگہ میں واقع سی ایم لا کالج سے اردو نیم پلیٹ ہٹاۓ جانے کو لے کر آج کیمور میں ڈاکٹر بھیم راٶ امبیڈکر فرنٹ کے قومی ترجمان جمیل خان کی قیادت میں شدید مظاہرہ کیا گیا ۔

اردو کے ساتھ پرایہ سلوک کیوں: جمیل خان
اردو کے ساتھ پرایہ سلوک کیوں: جمیل خان
author img

By

Published : May 20, 2020, 7:55 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں واقع سی ایم لا کالج سے اردو نیم پلیٹ ہٹاۓ جانے کو لے کر آج کیمور میں ڈاکٹر بھیم راٶ امبیڈکر فرنٹ کے قومی ترجمان جمیل خان کی قیادت میں شدید مظاہرہ کیا گیا۔

اس دوران قومی ترجمان نے وزیر اعلی نتیش کمار اور گورنر فاگو چھوہان کے ساتھ ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے پوچھا کہ 'اردو سے اتنی نفرت کیوں ہے؟ جبکہ عوام پہلے ہی ذات پات اور مذہب کے بنا پر تقسیم ہو چکی ہے، تو کیا اب زبانیں بھی مذہب کے بنیاد پر تقسیم ہوں گی۔

جہاں پوری دنیا میں کورونا لوگوں کے لئے ایک مہلک بیماری کی حیثیت سے سامنے آیا ہے، لیکن کیا یہ بیماری بہار حکومت کے لئے زبانوں کو مذہبی رنگ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جو زبانوں کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اور لاک ڈاٶن کے مابین کالج سے اردو میں اندراج نام کی پلیٹ کو ہٹایا جارہا ہے ۔
بہار حکومت اگر اردو سے اتنی نفرت کرتی ہے تو پھر اردو کو ریاست کی دوسری زبان بنانے کی ضرورت کیا تھی۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت اور کالج کے عہدیداروں کے جانب سے کالج گیٹ پر اردو نام پلیٹ فوری طور پر لگایا جائے، نہیں تو لاک ڈاؤن کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.