ETV Bharat / state

راجگیر: راہگیروں پر حملے کے خلاف مظاہرہ - پولیس اہلکار شرپسندوں سے خوفزدہ

راجگیر پولیس اسٹیشن کے علاقے گیریک چوک کے قریب ہفتہ کی شام شرپسندوں نے سڑک پر آدھے درجن سے زائد راہگیروں کو بلاوجہ ڈنڈوں سے پیٹا تھا۔ اس دوران خواتین کے ساتھ بھی بد سلوکی کی گئی تھی۔ اس حادثے میں بہت سے افراد زخمی ہو گئے تھے، جنہیں سب ڈویژنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

راجگیر: راہگیروں پر ہوئے حملے کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 5:02 PM IST

ریاست بہار کے نالندہ میں عوام نے راہگیروں پر ہوئے حملے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ دراصل راجگیر پولیس اسٹیشن کے علاقے گیریک چوک کے قریب ہفتہ کی شام شرپسندوں نے سڑک پر آدھے درجن سے زائد راہگیروں کو بلاوجہ ڈنڈوں سے پیٹا تھا۔

اس دوران خواتین کے ساتھ بھی بد سلوکی کی گئی تھی۔ اس حادثے میں بہت سے افراد زخمی ہو گئے تھے، جنہیں سب ڈویژنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ ڈیوٹی پر تعنات پولیس اہلکار شرپسندوں سے خوفزدہ ہوکر فرار ہوگئے تھے۔

راجگیر: راہگیروں پر ہوئے حملے کے خلاف مظاہرہ

وہیں اتوار کے روز اس واقعے سے ناراض لوگوں نے سڑک پر شدید مظاہرہ کیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مجرم ہتھیار بند تھے۔ انہوں نے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

وہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سومناتھ پرساد اور پولیس آفیسر سنتوش کمار زخمیوں اور مقامی لوگوں سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔

لوگوں نے بتایا کہ اچانک ایک درجن بدمعاش آئے اور لوگوں کو پیٹنے لگے۔ اس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک میں شدت

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 'پولیس کی ناکامی نے شرپسندوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی بدمعاش فرار ہوچکے تھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.