ETV Bharat / state

بھاگلپور میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج - اردو نیوز بہار

زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحد پر جاری کسانوں کے دھرنا کی حمایت میں ریاست بہار کے بھاگلپور میں بھی احتجاج و مظاہرے جاری ہیں۔ اسی کڑی کے طور پر جمعہ کی شام راشٹر سیوا دل اور کسان سنگھرش سمیتی کے بینر تلوں کسانوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا-

protest against new farm laws in bhagalpur
بھاگلپور میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 10:12 PM IST

اس مظاہرہ میں شامل لوگوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اس قانون سے عام لوگوں پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی ذکر کیا۔

دیکھیں ویڈیو

ان لوگوں نے کسان آندولن میں اڑیشہ سے شامل ہونے جا رہے کسانوں کو اترپردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ روکے جانے اور ان پر مظالم کیے جانے کی بھی مذمت کی۔ بعد میں بھاگلپور کے اسٹیشن چوک پر علامتی زرعی قانون کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

کسانوں کی حمایت میں اس مظاہرے میں طلبہ یونین کے ارکان اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

کسان اور حکومت کے درمیان گیارہویں دور کی میٹنگ بے نتیجہ ختم

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ کسانوں کا آندولن ملک میں انقلاب لائےگا اور پونجی پتیوں کی غلام اس حکومت کو اقتدار سے برطرف کر کے دم لےگی، کیونکہ عام لوگوں میں کسانوں کے خلاف جاری نا انصافی کو لے کر بیداری آ رہی ہے اور دھیرے دھیرے کسانوں کا یہ آندولن گاؤں گاؤں اور قصبہ قصبہ پہنچے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.