گیا میں دھرنے کی صدارت کر رہے سنویدھان بچاؤ مورچہ کے کنوینر عمیر احمد خان عرف ٹکا خان نے بتایا کہ 'دھرنا 19 دنوں سے جاری ہے، شہریت کو بدلنے کی کوشش کے خلاف عوام کا غصہ پھوٹا ہے۔ آئین کو جو بدلنے کی ناپاک سازش کی گئی ہے اس سے عوام میں شدید ناراضگی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ دھرنا کب تک جاری رہیگا یہ کہنامشکل ہے، سپریم کورٹ اگر سی اے اے کودرست ٹھہراتی ہے توبھی مخالفت جاری رہے گی کیونکہ آئین کے بنادی ڈھانچے پرحملہ ہواہے، گاؤں گاؤں جاکر بیداری مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ 'مودی اور ان کی حکومت عوام کوگمراہ کررہی ہے۔
ستیش کمار داس نے کہا کہ مودی کہتے ہیں، تین ملکوں کے ایس سی، ایس ٹی کوشہریت دینے کے لیے کیا گیا ہے تو پھر دوسرے ملکوں میں ایس سی ایس ٹی کیوں نہیں شہریت دی جارہی ہے۔
دھرنے میں چھوٹے بچے بھی نعرہ لگاتے ہیں' آواز دو ہم ساتھ ہیں' ہندومسلم ساتھ ہیں، بچوں کے ذریعے ترانہ اور وطن پرستی کے اشعار پڑھے جانے سے مظاہرین بھی جھومنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔