ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف غیر معینہ احتجاج - gaya bihar news

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہندوستانی عوام مورچہ کی جانب سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف غیر معینہ احتجاج جاری ہے۔

Protest against CAA in Gaya bihar
سی اے اے کے خلاف غیر معینہ مظاہرہ
author img

By

Published : Jan 5, 2020, 8:13 AM IST

احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ 'یہ لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مودی حکومت سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو واپس نہیں لے لیتی ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'یہ قانون دلت اور مسلم مخالف ہے نیز یہ بھارت کو ہندو مسلم میں تقسیم کرنے والا قانون ہے۔'

سی اے اے کے خلاف غیر معینہ مظاہرہ

گیا کے شانتی باغ کٹاری ہل روڈ میں قومی شہریت قانون ، قومی شہری رجسٹر و آبادی رجسٹر کی مخالفت میں ساتویں روز بھی غیرمعینہ مظاہرہ جاری رہے۔

گذشتہ روز بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی اور بہاراسمبلی کے سابق اسپیکر ادئے نارائن چودھری شامل ہوئے اور اپنے خیالات کااظہار کیا ۔

سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے غیرمعینہ دھرناسے خطاب کرتے ہوئے سی اے اے اور این آرسی کو ایس سی ایس ٹی مخالف قرار دیا اور کہاکہ جب تک حکومت واپس نہیں لیتی ہے تب تک مظاہرے ومخالفت جاری رہیگی ۔

وزیراعظم نریندر مودی پرتنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کو امریکہ کاایجنڈ قراردیااور کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ انہوں نے سالوں جنگل میں زندگی بسر کی ہے وہ حقیقت نہیں ہے بلکہ یہ امریکہ میں زندگی بسر کررہے تھے اور پھر ایجنڈ کے طورپر یہاں آکر کام کررہے ہیں۔ امریکہ کی سازش ہے کہ بھارت طاقتور نہیں بنے اسی لئے وزیراعظم نریندر مودی کو اپناایجنڈ بنایا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری کمپنیاں فروخت ہورہی ہیں ، جی ڈی پی میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔

انہوں نے پلوامہ حملہ اور سرجیکل اسٹرائک پربھی سوال کھڑا کرتے ہوئے پلوامہ حملے کو بی جے پی کا منصوبہ بتایا اور کہاکہ ایسا نہیں ہے تو پھر دھماکہ خیزمواد کہاں سے آئے اس کی جانچ کرکے انکشاف کیوں نہیں کرایاگیا ۔

انہوں نے کہاکہ جب ملک میں مردم شماری ہوئی ہے اور آدھار کارڈ کا ڈیٹا بنایاگیا ہے تو پھر این آرسی اور این پی آرکی ضرورت کیا ہے ؟

این پی آرمیں اس بار جو جانکاری کے لئے کچھ سوالوں کو جوڑا گیا ہے وہ قانون کے خلاف ہے ۔

انہوں نے منچ سے خطاب میں کہاکہ اگر این پی آر اور این آرسی کو حکومت واپس لینے کوتیار نہیں ہے تو پھر ہم اپنے کاغذات پیش کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں ۔

ملک کا بٹوارہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور جب بھی ضرورت پڑیگی اس کالے قانون کے خلاف سڑک پراترکراحتجاج کریں گے ۔

اس سے قبل سابق اسمبلی اسپیکر ادئے نارائن چودھری نے اپنے خطاب کے دوران ریاستی ومرکزی حکومت کے خلاف جم کربرسے اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مظاہروں کے دوران جتنے بھی افراد پرایف آئی آردرج ہوئی وہ بلاشرط واپس لی جائے تاہم حکومت اور انتظامیہ واپس نہیں لیتی ہے تو جب حکومت بدلے گی تو نا صرف مقدمے واپس لئے جائیں گے بلکہ مقدمہ کرنے والے افسران پربھی کاروائی اگلی حکومت یقینی طورسے کرے گی۔

واضح ہوکہ شہری ترمیمی قانون کے خلاف آئین بچاو مورچہ کے زیراہتمام بے مدت دھرنا جاری ہے ۔روزانہ ہزاروں افراد دھرنے میں شامل ہوکر سی اے اے واین آرسی کی مخالفت درج کرارہے ہیں ۔

پہلے روز سے ہی سیاسی لیڈران کا پہچنے کاسلسلہ جاری ہے ۔اسی تسلسل میں ہفتہ کو سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی پہنچے اوردیررات تک دھرنا میں بیٹھے رہے۔

دھرنا کی قیادت عمیراحمد خان عرف ٹکا خان ضلع پریشدگیا اور سماجی خدمتگار ستیش کمارداس کررہے ہیں۔

Intro: یہ لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مودی حکومت کالے قانون سی اے اے اور این سی اور این پی آر کو واپس نہیں لیتی ہے۔ قانون دلت مسلم مخالف ہے۔ حکومت ملک کو ہندو مسلم میں تقسیم کرنا چاہتی ہےBody:ریاست بہار کےشہر گیا کے شانتی باغ کٹاری ہل روڈ میں قومی شہریت قانون ، قومی شہری رجسٹر وآبادی رجسٹر کی مخالفت میں ساتویں روز بھی غیرمعینہ دھرنا جاری رہے ۔ ہفتہ کی دیر شام کو صوبے کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی اور بہاراسمبلی کے سابق اسپیکر ادئے نارائن چودھری شامل ہوئے اور اپنے خیالات کااظہار کیا ۔سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے غیرمعینہ دھرناسے خطاب کرتے ہوئے
سی اے اے اور این آرسی کو ایس سی ایس ٹی مخالف قرار دیا اور کہاکہ جب تک حکومت واپس نہیں لیتی ہے تب تک مظاہرے ومخالفت جاری رہیگی ۔
وزیراعظم نریندر مودی پرنشانہ سادھتے ہوئے وزیراعظم کو امریکہ کاایجنڈ قراردیااور کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ انہوں نے سالوں جنگل میں زندگی بسر کی ہے وہ حقیقت نہیں ہے بلکہ یہ امریکہ میں زندگی بسر کررہے تھے اور پھر ایجنڈ کے طورپر یہاں آکر کام کررہے ہیں۔ امریکہ کی سازش ہے کہ ہندوستان طاقتور نہیں بنے اسی لئے وزیراعظم نریندر مودی کو اپناایجنڈ بنایا ہے ۔ سرکاری کمپنیاں فروخت ہورہی ہیں ، جی ڈی پی میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔ انہوں نے پلوامہ حملہ اور سرجیکل اسٹرائک پربھی سوال کھڑا کرتے ہوئے پلوامہ حملے کو بی جے پی کا منصوبہ بتایا اور کہاکہ ایسا نہیں ہے تو پھر دھماکہ خیزمواد کہاں سے آئے اسکی جانچ کرکے انکشاف کیوں نہیں کرایاگیا ۔انہوں نے کہاکہ جب ملک میں مردم شماری ہوئی ہے اور ادھار کارڈ کا ڈیٹا بنایاگیا ہے تو پھر این آرسی اور این پی آرکی ضرورت کیا ہے ؟ ، این پی آرمیں اس بار جو جانکاری کے لئے کچھ سوالوں کو جوڑا گیا ہے وہ قانون کے خلاف ہے ، انہوں نے منچ سے خطاب میں کہاکہ اگر این پی آر اور این آرسی کو حکومت واپس لینے کوتیار نہیں ہے تو پھر ہم اپنے کاغذات پیش کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں ، ملک کا بٹوارہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور جب بھی ضرورت پڑیگی اس کالے قانون کے خلاف سڑک پراترکراحتجاج کریں گے ۔اس سے قبل سابق اسمبلی اسپیکر ادئے نارائن چودھری نے اپنے خطاب کے دوران ریاستی ومرکزی حکومت کے خلاف جم کربرسے اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مظاہروں کے دوران جتنے بھی افراد پرایف آئی آردرج ہوئی وہ بلاشرط واپس لی جائے تاہم حکومت اور انتظامیہ واپس نہیں لیتی ہے تو جب حکومت بدلے گی تو نا صرف مقدمے واپس لئے جائیں گے بلکہ مقدمہ کرنے والے افسران پربھی کاروائی اگلی حکومت یقینی طورسے کریگیConclusion:واضح ہوکہ شہری ترمیمی قانون کے خلاف آئین بچاو مورچہ کے زیراہتمام بے مدت دھرنا جاری ہے ۔روزانہ ہزاروں افراد دھرنے میں شامل ہوکر سی اے اے واین آرسی کی مخالفت درج کرارہے ہیں ۔پہلے روز سے ہی سیاسی لیڈران کا پہچنے کاسلسلہ جاری ہے ۔اسی تسلسل میں ہفتہ کو سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی پہنچے اوردیررات تک دھرنا میں بیٹھے رہے ۔دھرنا کی قیادت عمیراحمد خان عرف ٹکا خان ضلع پریشدگیا اور سماجی خدمتگار ستیش کمارداس کررہے ہیں
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.