احتجاجی مظاہرہ میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھیں جبکہ عوام نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے این پی آر، این آر سی اور سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ عارف اقبال نے کچھ احتجاجی سے بات کی اور ان کے خیالات سے واقفیت حاصل کی۔
سماجی کارکن حیدر یاسین نے کہا کہ ہم اس سیاہ قانون کی مخالفت اسے واپس لئے جانے تک کرتے رہیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر تضاد بیانی کا الزام لگایا۔
راما کانت جیسوال نے کہا اس قانون سے صرف مسلم ہی نہیں بلکہ ہندو بھی متاثر ہوں گے۔
ڈاکٹر صدر عالم نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے ہی جال میں پھنس گئی ہے جبکہ ملک کے تمام پرامن شہری اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔