ETV Bharat / state

'جتنی آواز حکومت کچلے گی اس سے زیادہ اٹھے گی' - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گیا میں جلسہ

ریاست بہار کے ضلع گیا کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقہ امام گنج میں شہریت ترمیمی قانون، شہریت آبادی رجسٹر، قومی شہری رجسٹر کے خلاف جلسہ میں مقررین نے مودی حکومت کی شدید نکتہ چینی کی ۔

شہریت ترمیمی قانون، شہریت آبادی رجسٹر، قومی شہری رجسٹر کے خلاف جلسہ کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 5, 2020, 11:38 PM IST

ضلع گیا کے انتہائی نکسل متاثر علاقہ امام گنج میں آج سی اے اے و این آر سی کی مخالفت کی آواز گونجی، ہزاروں کی تعداد میں امام گنج کے لوگ جلسہ میں پہنچے ۔

شہریت ترمیمی قانون، شہریت آبادی رجسٹر، قومی شہری رجسٹر کے خلاف جلسہ کا انعقاد

جلسہ سے سی اے اے کی مخالفت میں کہا گیا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کا مسئلہ اب عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جتنی آواز حکومت کچلے گی اس سے زیادہ آواز اٹھے گی ، جلسے کی صدارت بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر ادئے نارائن چودھری نے کی۔

دواصل آئین بچاؤ سنگھرش مورچہ کے ذریعے جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

ادئے نارائن چودھری نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ 'سی اے اے و این آر سی اور این پی آر کے مسئلہ پر عوام کے جذبات اور احساسات کو اب روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیر داخلہ امت شاہ اگر اس قانون پر ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں تو پھر عوام کے پاس بس ایک ہی راستہ سڑک پر اتر کر مظاہرہ کرنا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کچھ دنوں کے اندر مظاہرین کو روکنے میں حکومت کامیاب نہیں ہوپائیگی۔

جلسہ میں سماجی خدمتگار پرشانت کنوجیا اور سنویدھان بچاو مورچہ کے کنوینر عمیر احمد خان عرف ٹکا خان، امبیڈکر سنگھرش مورچہ کے کنوینر ستیش کمارداس، سابق رکن اسمبلی رام سروپ پاسوان سمیت کئی سیاسی لیڈران نے خطاب کیا اور سی اے اے کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقہ امام گنج میں شہریت ترمیمی قانون ، شہریت آبادی رجسٹر ، قومی شہری رجسٹر کے خلاف جلسہ کاانعقاد ہوا ۔جس میں مختلف سیاسی وسماجی ، مذہبی ، ملی، فلاحی تنظیموں کے ساتھ ساتھ سبھی طبقے افراد شامل ہوئےBody:ضلع گیا کے انتہائی نکسل متاثر علاقہ امام گنج میں بھی اتوار کو سی اے اے واین آرسی کی مخالفت کی آواز گونجی ، ہزاروں کی تعداد میں امام گنج کے متعددگاوں سے لوگ جلسہ میں پہنچے تھے ۔جلسہ سے سی اے اے کی مخالفت میں کہاگیا کہ شہریت ترمیمی قانون کامسئلہ اب عوامی تحریک کی شکل اختیار کرچکاہے ، جتنی آواز حکومت کچلے گی اس سے زیادہ آواز اٹھے گی ، جلسے کی صدارت بہااسمبلی کے سابق اسپیکر ادئے نارائن چودھری نے کیا ۔آئین بچاو سنگھرش مورچہ کے ذریعے جلسہ کاانعقاد کیا گیاتھا Conclusion:ادئے نارائن چودھری نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہاکہ سی اے اے واین آرسی اور این پی آر کے مسئلہ پرعوام کے جذبات اور احساسات کو اب روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے ۔وزیرداخلہ امت شاہ اگر اس قانون پر ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں تو پھر عوام کے پاس بس ایک ہی راستہ سڑک پراتر کر مظاہرہ کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ دنوں کے اندر مظاہرین کو روکنے میں حکومت کامیاب نہیں ہوپائیگی ۔جلسہ سے سماجی خدمتگار پرشانت کنوجیا اور سنویدھان بچاو مورچہ کے کنوینر عمیراحمد خان عرف ٹکا خان ، امبیڈکرسنگھرش مورچہ کے کنوینر ستیش کمارداس ، سابق ایم ایل اے رام سروپ پاسوان سمیت کئی سیاسی لیڈران نے خطاب کیااور سی اے اے کو واپس لینے کامطالبہ کیا
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.