ٹیمپو ڈرائیور کی موت کے بعد ٹیمپو یونین نے مقتول ٹیمپو ڈرائیور کی لاش کو بیچ سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں بھی جم کر نعرے بازی کی اور قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر شہر کے ڈی ایس پی سمیت بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور مہلوک کے اہل خانہ اور احتجاج کرنے والوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی لیکن لواحقین ملزم کو گرفتار کرنے پر بضد رہے۔
اس معاملے میں ٹیمپو ڈرائیور یونین کی جانب سے کہا گیا کہ جب تک قاتل کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔
لواحقین اور یونین کا کے مطابق سی سی ٹی وی سے قتل کا واقعہ کاانکشاف ہونے کے باوجود قاتل کو گرفتار کرنے میں تاخیر کیوں کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیشن سے وشنو پتھ کی جانب جانے کے دوران ایک ٹیمپو اور ایک کار کی ٹکر ہوگئی تھی جس کے بعد کار سے کچھ افراد اترے اور ٹیمپو ڈرائیور کو گولی مار پر ہلاک کر دیا۔
قتل کا یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے اور پولیس نے فوٹیج بھی برآمد بھی کرلیے ہیں۔
مقتول کے بھائی نے بتایا کہ جب تک پولیس قصوروار کو گرفتار نہیں کرے گی تب تک ٹیمپو یونین کی ہڑتال جاری رہے گی۔
سٹی ڈی ایس پی راج کمار شاہ نے اس معاملے میں بتایا کہ پولیس واقعہ کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔