ETV Bharat / state

Murder in Patna پٹنہ میں پراپرٹی ڈیلر کا گولی مار کر قتل

پٹنہ کے دانا پور میں بدمعاشوں نے ایک شخص کا قتل کر دیا۔ ہلاک ہونے والا شخص پراپرٹی ڈیلر تھا۔ متوفی کی شناخت امر کمار رائے کے طور پر ہوئی ہے۔ Property dealer shot dead in Danapur

پٹنہ میں پراپرٹی ڈیلر کا گولی مار کر قتل

author img

By

Published : May 23, 2023, 1:45 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے دانا پور علاقے میں ایک پراپرٹی ڈیلر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ یہ واقعہ پیر کی دیر رات پیش آیا۔ متوفی امر کمار رائے کو تین گولیاں لگیں اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے جو اس کے جاننے والے تھے، انہیں چتر گپت نگر کے وارڈ نمبر 9 میں آنے کو کہا تھا۔ رائے بازار سمیتی پٹنہ سے بائک پر واپس آ رہے تھے، جب وہ وہاں پہنچے تو مجرموں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ رائے نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ حملہ آوروں نے اسے تین گولیاں ماریں اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا اور پولیس فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder in Jalaun جالون میں طالبہ کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل

پولیس نے دعویٰ کیا کہ رائے حال ہی میں زمین بیچنے میں ملوث تھا اور اس نے کافی کمیشن حاصل کیا تھا۔ اس کے قتل کی وجہ کمیشن کی تقسیم ہو سکتی ہے۔ وہیں بہار کے مدھوبنی میں ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی ہے۔ واقعہ پرانی دشمنی پر انجام دیا گیا۔ اسی دوران زخمی نوجوان کو اس کے دوستوں اور مقامی لوگوں کی مدد سے مدھوبنی صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے دربھنگہ میڈیکل اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ زخمی نوجوان کی شناخت پنڈول تھانہ علاقہ کے تحت کنکنا گاؤں کے پریکشا پاسوان کے بیٹے ارجن پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.