ETV Bharat / state

امارت شرعیہ کی جانب سے ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو کا اہتمام - مولانا عبد اللہ سالم چترویدی

امارت شرعیہ کے پروگرام 'ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو' میں ارریہ ضلع کے مختلف بلاک و پنچایت سے علماء کرام، ائمہ مساجد اور دانشوران نے شرکت کی۔

Programme of imarat Shariah in Bihar on the topic of Week for Incentive Education and Protection of Urdu
امارت شرعیہ کی للکار، تعلیم سے آگے آئے گا بہار: مفتی وصی احمد قاسمی
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 11:03 PM IST

تعلیم کسی بھی قوم اور معاشرہ کے لیے ایک ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، جس پر ایک صالح معاشرہ اور سوسائٹی کی بنیاد رکھی جاتی ہے، تعلیم کو اگر قوموں کے بیچ سے نکال دیا جائے تو قومیں زیادہ دنوں تک زندہ نہیں رہ سکتیں۔

امارت شرعیہ کی للکار، تعلیم سے آگے آئے گا بہار: مفتی وصی احمد قاسمی

تعلیم کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر اس وقت پورے بہار میں امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی کی ہدایت پر امارت شرعیہ پورے بہار میں "ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو" کے عنوان سے اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

اسی ضمن میں آج ارریہ کے ایور گرین ہوٹل میں بھی مذکورہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مرکزی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نے شرکت کی، جبکہ نظامت کے فرائض دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ کے قاضی شریعت مفتی عتیق اللہ رحمانی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔

Programme of imarat Shariah in Bihar on the topic of Week for Incentive Education and Protection of Urdu
امارت شرعیہ کی للکار، تعلیم سے آگے آئے گا بہار: مفتی وصی احمد قاسمی

اس موقع پر پروگرام میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دانشوران حضرات نے امارت شرعیہ کی جانب سے ریاست بھر میں چلائے جا رہے ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو کی جم کر ستائش کی اور اسے وقت کی ضرورت بتایا۔ مقررین نے کہا کہ امیر شریعت مولانا ولی رحمانی اپنی بالغ نظری اور فراست ایمانی سے آنے والے خطرات کو محسوس کر لیتے ہیں۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی وصی احمد قاسمی نے کہا کہ امارت شرعیہ کسی عمارت کا نام نہیں بلکہ یہ ایک فکر کا نام ہے، آج یہاں کا ہر فرد خود میں امارت شرعیہ ہے، آپ جو کریں گے گویا کہ وہ امارت شرعیہ کر رہی ہے۔ آج امارت شرعیہ پورے بہار میں حضرت امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی کی ہدایت پر ایک تحریک چلا رہی ہے جس کے نتائج دور رس ہوں گے۔

اس موقع پر معروف خطیب مولانا عبد اللہ سالم چترویدی نے کہا کہ آج ہر ایک گاؤں اور پنچایت میں مکتب کے نظام کو قائم کرنے کی ضرورت ہے، امارت شرعیہ کی اس آواز پر ہم سبھی لوگ لبیک کہتے ہیں۔

گرلس آئیڈیل اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم اے ایم مجیب نے کہا کہ آج افسوس کی بات ہے کہ ہمارے بچے انگریزی اسکولوں میں اردو زبان کے بدلے سنسکرت لینے پر مجبور ہیں۔

ارریہ جامع مسجد کے صدر الحاج سید شمیم انور نے کہا کہ جس قوم نے اپنی تہذیب اور زبان سے رشتہ توڑ لیا وہ آہستہ آہستہ ختم ہو گئی ہے، امارت شرعیہ جس فکر کو لیکر ہمارے بیچ آئی ہے وہ صرف ان کی نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس مشن کو آگے لیکر بڑھیں۔

مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے انچارج پرنسپل مولانا شاہد عادل قاسمی نے کہا کہ امارت شرعیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کو صحیح رخ دیا ہے، آج جس کام کو لیکر امارت شرعیہ پورے بہار میں مہم چلا رہی ہے وہ قابل قدر ہے۔

ماہر تعلیم الحاج ماسٹر محسن نے کہا کہ آج وقت ہے کہ کسی بھی اچھے کام کو لیکر کوئی بھی ادارہ آگے بڑھے ہم سبھی کو اس کے پیچھے کھڑے ہوکر اسے کامیاب بنانا ہیں، یہ وقت مسلکی اختلاف کا نہیں بلکہ آپسی اتحاد کا ہے۔

پروگرام میں مفتی علیم الدین قاسمی، مفتی انعام الباری قاسمی، مولانا عبد المتین رحمانی، الحاج نیرالزماں، مولانا طارق ابن ثاقب اور عبد الغنی وغیرہ نے خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.