ETV Bharat / state

Professor Jawed Anjum جاوید انجم مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے صدر مقرر

پروفیسر جاوید انجم نے جس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اب اسی یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے وہ صدر مقرر ہوئے ہیں، پروفیسر جاوید انجم ماہر فلسفہ کے ساتھ اکیڈمک نظام میں سدھار اور تبدیلیوں کے لیے معروف ہیں، مگدھ یونیورسٹی نے اب انہیں شعبہ فلسفہ کو اپنے پرانی کامیابیوں اور بلندیوں تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے

مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے صدر بنے مسلم پروفیسر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 8:21 PM IST

مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے صدر بنے مسلم پروفیسر

گیا:گیا ضلع میں واقع بہار کی بڑی یونیورسیٹیوں میں ایک 'مگدھ یونیورسٹی' کے شعبہ فلسفہ میں پہلی بار ایک مسلم پروفیسر ڈاکٹر جاوید انجم کو صدر شعبہ بنایا گیا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے کہ مگدھ یونیورسٹی میں کوئی مسلم پروفیسر پہلے صدر شعبہ مقرر نہیں ہوا ہے بلکہ اردو خے علاوہ کئی شعبوں کے صدر مسلم پروفیسر رہے ہیں۔ان کی خدمات کا اعتراف یونیورسٹی اور معاشرہ کرتا ہے۔

تاہم پروفیسر جاوید انجم کی تقرری پر مبارکبادی پیش کیے جانے کا سلسلہ اسلیے بھی زیادہ طویل اور موضوع بحث ہے کیونکہ بہار میں ایک روایت ہوچکی تھی کہ مسلم طلبا آنرس میں فلسفہ مضمون شامل نہیں کرتے تھے ۔اس کی کئی وجہیں ہیں تاہم اسکے پیچھے سب بڑا ترک یہ دیا جاتا تھا کہ چونکہ فلسفہ میں وید اپنیشد پڑھایا جاتا ہے اور سنسکرت ہندی کا استعمال زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے مسلم طلبا فلسفہ سبجیکٹ نہیں رکھتے تھے۔ اس لئے اس پر گفتگو زیادہ ہورپی ہے ۔ حالانکہ پروفیسر جاوید انجم کا ماننا ہے کہ کسی بھی مضمون یا مذہبی کتابوں کا علم حاصل کرنا اچھی بات ہے اور اس سے آپ کی معلومات میں اضافہ بھی ہوگا۔ حالانکہ فلسفہ میں اسلام بدھیسٹ جین عیسائی مذہب کے تعلق سے بھی پڑھایا جاتاہے ۔ یہ اور بات ہے کہ مسلمان اپنی کتاب کو بھی نہیں پڑھتے ہیں ۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران پروفیسر جاوید انجم نے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ اب کچھ باقاعدگی سے ہر سیشن میں مسلم طلباء بھی آنرس ان فلسفہ کریں اسکی کوشش ہوئی ہے ، روایت اور افواہوں کو نظر انداز کریں کہ کسی مذہب کے فلسفہ کو نہیں پڑھنا ہے ، آپ پڑھیں گے تبھی فلسفیانہ اور تاریخی معلومات سے بہرور ہوں گے ۔ حالانکہ اب ایک اور اچھی بات یہ بھی ہے کہ بہار میں مسلم طلباء آنرس ان فلسفہ سے آراستہ ہو رہے ہیں۔بلکہ ہمارا ماننا ہے کہ اچھا انسان نہیں ہوسکتا جب تک کہ فلسفہ نہیں ہو ، ہماری ذمہ داری ہے کہ طلباء کو فلسفہ کی طرف مائل کریں ، طلباءذہن سے اس کو بھی نکالیں کہ آنرس ان فلسفہ میں مستقبل اور ذریعہ معاش نہیں ہے بلکہ ہمارا ماننا ہے کہ آج یہ ایک معیار ہوگیا ہے کہ ہمیں لٹریٹ ہونا نا کہ ایجوکیٹیٹ ہونا ہے ۔ڈگری حاصل ہوجائے گی لیکن صلاحیت پڑھنے اور مطالعہ سے پیدا ہوگی ، اسلئے طلباء خوب پڑھیں اور اپنے مطالعہ میں کتابوں کو رکھیں خواہ وہ کسی بھی شعبہ کے ہوں۔

یونیورسٹی نے صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے
پروفیسر جاوید انجم نے مگدھ یونیورسٹی سے پڑھائی مکمل کی ہے ، گیا کالج سے بی اے کرنے کے بعد ایم اے مگدھ یونیورسٹی سے کیا ، یہیں سے تعلیم مکمل کی ہے۔

پروفیسر جاوید انجم نے کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی خوش نصیبی کی بات ہے کہ میں جس شعبہ کا طالب علم رہا ہوں اسی شعبہ کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داری اٹھانے کا موقعہ ملا ہے۔ انہوں نے دوران گفتگو اپنے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور مزید اس بات پر زور دیا کہ ان کا اولین مقصد شعبہ کی شان کو برقرا رکھتے ہوئے اسے مزید بلندیوں تک لے جانا ہےکیونکہ مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ میں بڑی نامور شخصیات نے خدمات انجام دی ہیں۔ جن کی مقبولیت اور شہرت عالمی سطح پر تھی ، اس زمانہ میں یونیورسٹی میں تعلیمی نظام ٹھیک ٹھاک تھا اور اسوقت کے وائس چانسلر فہیم احمد کے محنتوں کا نتیجہ تھا کہ یونیورسٹی میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا اور پڑھائی بہت اچھی ہوتی تھی ۔ ایک طرح سے کہہ لیں کہ گیا کالج نےانکا مستقبل سنوارا ہے تو مگدھ یونیورسٹی نے صلاحیت دی ہے۔مگدھ یونیورسٹی کا شعبہ فلسفہ اس وقت ہندوستان کے سب سے اوپر کے درجے میں گنا جاتا تھا چونکہ یونیورسیٹی میں جو پروفیسرز تھے وہ عالمی شہرت یافتہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya DM Tyag Rajan اساتذہ تقرری کے لیے دو شفٹوں میں ہوگا امتحان

انہوں نے بہت ساری کتابیں لکھیں جن کی کتاب اب تک پڑھی جاتی ہے ۔اب ایسے شعبہ کا ہیڈ مقرر ہونا یہ ایک اعزاز کے ساتھ بڑا چیلنج بھی ہے کہ اسی بلندی اور مقبولیت تک اس شعبہ کو پہنچایا جائے جہاں پر انکے طالب علمی کے زمانے میں تھا ۔ ساتھ ہی یہ بھی کوشش مگدھ خطے میں ہوگی کہ مسلم طلباء آنرس ان فلسفہ کریں اور طلباء کی تعداد ہر سیشن میں بڑھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.