ETV Bharat / state

ارریہ : درگا پوجا میں جلوس اور مائیک پر پوری طرح سے پابندی - کورونا ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوا

ضلع ارریہ میں حکومت کی جانب سے جاری رہنما خطوط کے مطابق ہی ہندو مذہب کا مقدس اور عظیم تہوار درگا پوجا منایا جائے گا۔

ارریہ : درگا پوجا میں جلوس اور مائیک پر پوری طرح سے پابندی

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 8:18 AM IST

کورونا ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوا ہے جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ پوری طرح سے چوکس اور مستعد ہے، اسی ضمن آج دیر شام نگر تھانہ حلقہ کے مختلف پوجا سمیتی کے ذمہ داران و دانشوران کے ساتھ ضلع کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار و ایس پی ہردے کانت کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں حالات حاضرہ کو مد نظر درگا پوجا منائے جانے کو لیکر اہم امور پر غور و خوض کیا گیا۔

اس میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے نگر تھانہ صدر سنیل کمار نے کہا کہ جس علاقے میں درگا پوجا منایا جاتا ہے۔ ان کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہر حال میں حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کریں۔

گائیڈ لائن کے خلاف ورزی کئے جانے والے افراد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ حالانکہ پوجا سمیتی کے ذمہ داران نے پنڈال، مورتی وی سرجن اور درگا پوجا کے موقع پر لائٹ وغیرہ لگائے جانے کے مسئلے کو رکھا جسے تمام افسران نے بغور سنا ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی ہردے کانت نے کہا کہ درگا پوجا میں اس بار جلوس اور مائیک پر پوری طرح سے پابندی عائد رہے گی اور اس پابندی پر ہر درگا پوجا سمیتی کو عمل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020: عظیم اتحاد سے 30 مسلم امیدوار میدان میں

پوجا کے مقامات پر آنے جانے والی خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس انتظامیہ کی ہے۔ اس کے علاوہ اس بار مندر احاطہ میں کسی طرح کا پرساد بھی نہیں بانٹا جا سکے گا۔

اس موقع پر دیہی علاقوں میں منعقد ہونے والے میلے پر بھی پابندی رہے گی۔ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ کسی آفات اور انتخاب کو لے کر جب بھی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری ہوتی ہے اس پر ہم سب کا عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے، چونکہ حکومت ہماری تحفظات کا دھیان رکھتے ہوئے لائحہ عمل تیار کرتی ہے۔

اس بار بھی درگا پوجا کے موقع پر جاری گائیڈ لائن پر بھی ہم سبھی کو عمل کرنا ہمارا پہلا فرض ہونا چاہیے۔'

اس بار ہجوم و جلوس سے لوگ پرہیز کریں، مورتی ویسرجن کو ہر حال میں دو بجے دن سے پہلے پہلے کر دیں، مورتی ویسرجن والی گاڑی پر چار لوگوں سے زیادہ نہ ہوں، ساتھ ہی ڈی جے بجانے پر مکمل پابندی ہے۔

وہیں اس موقع پر کئی سماجی کارکنان نے بھی اظہار خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.