ریاست بہار کے دربھنگہ میں کانگریس رہنما مشکور عشمانی نے سائیکل گرل جیوتی پاسوان سے ملاقات کی۔
بہار میں سائیکل گرل کے نام سے مشہور جیوتی پاسوان کے والد کا کچھ ہی دن قبل اچانک موت ہو گئی، گزشتہ سال جب کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، تب جیوتی پاسوان اپنے والد کو دہلی سے سائیکل کے ذریعہ اپنے گاؤں سرہولی کے کر آئی تھی۔ جیوتی کے اس کارنامہ نے سبھی کو حیران کر دیا تھا۔
تازہ ترین معاملہ یہ ہے کہ کانگریس پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی نے کانگریس کے نوجوان رہنما مشکور عشمانی سے فون پر بات کر جیوتی پاسوان سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
عشمانی نے جمعرات کو جیوتی پاسوان کے گھر اپنے کارکنان کے ساتھ پہنچ کر پرینکا گاندھی سے جیوتی پاسوان کی بات کروائی اور پرینکا گاندھی کی طرف سے ایک خط بھی جیوتی پاسوان کو سونپا۔
اس معاملے پر کانگریس لیڈر عشمانی نے کہا کہ پرینکا گاندھی نے جیوتی پاسوان کو ہر ممکن مدد دینے کی بات کہی ہے اور آگے ان کی تعلیم جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے جیوتی کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ جیوتی آپ کے ساتھ پوری کانگریس پارٹی ہے، آپ اکیلی نہیں ہیں۔ کانگریس پارٹی افسوس کی اس گھری میں ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہے۔
وہیں اس موقع پر ڈاکٹر مشکور عشمانی نے کہا کہ وہ جیوتی کے تعلیمی تربیت کا پورا خرچ برداشت کریں گے۔