ETV Bharat / state

Press Information Bureau 'میڈیا معاشرہ کا آئینہ اور نمائندہ ہے' - etv bharatu urdu news

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پریس انفارمیشن بیورو وزرات اطلاعات و نشریات حکومت ہند کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ اہم مذاکرہ ہوا جس میں حکومت کی اسکیموں کے فائدے عوام تک پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Press Information Bureau

گیا : پی آئی بی اور صحافیوں کے درمیان مذاکرہ

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 12:10 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں پریس انفارمیشن بیورو وزرات اطلاعات و نشریات حکومت ہند کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ بات چیت پروگرام ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق ریاستی وزیر و مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پریم کمار شامل ہوئے، اس موقع پر صحافیوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حال کے برسوں میں صحافت کی آزادی پر قدغن لگی ہے حالانکہ اسکی وجہ بھی موجودہ صحافت ہی ہے، جو کام پی آئی بی کا تھا وہ صحافی کرنے لگے، صحافیوں کا کام حکومت کے کام کاج کا آڈٹ کرنا تھا لیکن اب حال ہے کہ ہم خود سرکار کے کام کاج کو بغیر کسی تحقیق کے نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔

سید عبد القادر نے اپنے تاثرات میں میڈیا کو چاٹوکار گودی میڈیا کہنے پر درد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اس طرح کے گھٹیا اور نازیبا الفاظ اور الزام خود کی وجہ سے لگے ہیں کیونکہ صحافیوں نے اقتدار میں رہنے والوں سے پوچھ تاچھ کرنے کا اپنا بنیادی کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ صرف حکومتی پالیسیوں کو فروخت کرنے اور اُس کا گنگان کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، صحافیوں کے اس کام کی وجہ سے پی آئی بی جیسی ایجنسیوں کو عملی طور پر بے کار بنا دیا گیا ہے۔ میڈیا کا کام فلاحی اسکیموں کی حقیقی ترسیل کا آڈٹ کرنا ہے۔ اُنہوں نے حکومت کی ایک اہم اسکیم آیوشمان بھارت اور سوچھ بھارت مشن کی ستائش تو کی تاہم اُنہوں نے اسکیم کے نفاذ میں گڑبڑی پر دُکھ کا اظہار کیا اور کہاکہ اتنی اچھی اسکیمیں بھی اپنی چمک دمک کھو چکی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ آیوشمان بھارت میں کئی نااہل لوگوں کو استفادہ کنندگان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جسکی وجہ سے جو اس سے استفادہ کے حقدار ہیں ان کے جائز حصہ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ سوچھ بھارت مشن کا بھی یہی حال ہے بیداری کی کمی اور پانی جیسی سہولیات ناکافی ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ بیت الخلا کے بجائے کھیتوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ ہم اس پر توجہ مرکوز کریں جبکہ اس موقع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پریس انفارمیشن بیورو، پٹنہ، ایس کے مالویہ نے کہا کہ میڈیا کو حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے ایک پارٹنر کے طور پر کام کرنا چاہیے، تاکہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے کام آسانی سے پہنچ سکیں۔

مزید پڑھیں: 'سرکاری اسکیمات سے فائدہ اٹھائیں'

انہوں نے میڈیا کو معاشرے کا آئینہ اور نمائندہ قرار دیا۔ مسٹر مالویہ نے حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئے گئے اہم کاموں میں 3 سب سے بڑے کام ہیں، جنہیں ملک کے لئے فیصلہ سازی کا اہم قدم کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ ہائی وے، ایکسپریس وے، ہوائی اڈے جیسے بنیادی ڈھانچے کی توسیع بھی شامل ہے جبکہ ڈاکٹر پریم کمار نے مرکزی حکومت کے منصوبوں اور کاموں کو گنوایا اور کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے حکومت ہند کی جانب سے بے مثال کام کیے گئے ہیں، وزیر اعظم سرکاری اسکیموں کے سو فیصد فائدے استفادہ کنندگان کو ڈی بی ٹی کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں پہلے ایسا نہیں تھا صحافیوں کو بلا تفریق کام کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.