ریاست بہار میں ضلع کیمور کے بھبھوا کے مقامی سیٹی پارک میں پہلے پریس یونین کلب کا قیام ہوا، جس میں اضلاع کے تمام صحافیوں نے شرکت کی۔
ملک بھر میں صحافیوں کے ساتھ ہورہی زیادتی اور موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وقت کے پیش نظر کیمور پریس کلب کا قیام کیا گیا۔
پریس کلب کے قیام کے بعد اہم ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے اندر دیو سنگھ، راشٹریہ سہارا ہندی کو صدر، ناٸب صدر کے لیے آنند کمار سنگھ، سہارا سمے نیوز چینل، اور شیام سندر پانڈے راشٹرییہ سہارا ہندی، جبکہ سکریٹری کے عہدے کے لیے منیش پانڈے سکریٹری دینک بھاسکر اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر ارشد رضا ای ٹی وی بھارت اردو اور راجیش کمار لائیو نیوز کو منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں پرشون مشرا ہندوستان ٹاٸمز، سنیل کمار تیواری ہندوستان خبر، دیپک پانڈے ہندوستان اخبار، ششی بھوشن ترپاٹھی آج دینک، محمد عمران میڈیا درشن، نیوز 24، میر جلال احمد سچیدانند پاٹھک دینک بھاسکر، باگیشوری دیوےدی یو این آئی، سمیر سونی نوودے ٹاٸمس، سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔