ETV Bharat / state

President Gaya Visit ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی کی تقسیم اسناد تقریب میں صدر جمہوریہ کی شرکت متوقع - کرائے کے مکان سے ساؤتھ بہار یونیورسٹی کی شروعات

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی میں 20 اکتوبر کو صدر جمہوریہ کی آمد ہوگی۔ یہاں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں 103 طلبہ کو گولڈ میڈل ملے گا۔ اس میں سبھی طبقے و فرقے کے طلبہ شامل ہیں۔ اس کی اطلاع آج یونیورسٹی کے پی آر او مدثر عالم نے دی ہے۔ President of India Draupadi Murmu

President of India in Gaya
President of India in Gaya
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 1:30 PM IST

گیا: ضلع گیا میں واقع ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی میں آئندہ 20 اکتوبر کو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی آمد ہے، گیا میں واقع ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن پروگرام میں صدر مرمو شامل ہوں گی۔ یہاں وہ تین گھنٹے سے زیادہ وقت گزاریں گی اور اس کے بعد وہ روانہ ہوں گی، پروگرام کے تعلق سے یونیورسٹی کی طرف سے تیاری شروع کردی گئی ہے، منگل کو یونیورسٹی کے پی آر او مدثر عالم نے یہ اطلاع دی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے لیے یہ ایک تاریخی اور خوشی کا لمحہ ہے کہ یونیورسٹی اپنا تیسرا کانووکیشن پروگرام منارہی ہے اور اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملک کے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو شرکت کریں گی، انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کامیشور ناتھ کی قیادت اور رہنمائی میں تقریب کے حوالہ سے یہاں کے تمام افراد تیاریوں میں جوش و خروش کے ساتھ لگے ہوئے ہیں، ہائر ایجوکیشن سے متعلق مگدھ حلقہ میں یہ ایک عظیم الشان اور تاریخی پروگرام ہوگا۔ اس پروگرام میں ٹاپرز کو ڈگری کے ساتھ میڈل دیے جائیں گے، جس میں چانسلر گولڈ میڈل، اسکول گولڈ میڈل اور ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار، بہار کی ٹاپ یونیورسٹیز میں شامل

گیارہ سو سے زائد طلباء ہوں گے پاس آؤٹ
مدثر عالم نے بتایا کہ تعلیمی سیشن 2016 ' بی وک ' 2017 ' ایل ایل ایم' ایم فل ، پی ایچ ڈی اور تعلیمی سیشن 2019-2018 اور 2020 کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے 1142 طلبہ کو 20 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے کانوویکیشن پروگرام کے دوران ڈگری دی جائے گی۔ وہیں ان سیشن کے دوران انڈر گریجویٹ ' یو جی' اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں ٹاپ کرنے والے کل 103 طلبہ کو گول میڈل دیے جائیں گے۔ جس میں سال 2018 کے دو طلبہ کو چانسلر گولڈ میڈل، جب کہ آٹھ طلبہ کو اسکول گولڈ میڈل اور 22 طلبہ کو ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل دیے جائیں گے۔ اسی طرح سال 2019 کے دو طلباء کو چانسلر گولڈ میڈل، آٹھ طلباء کو اسکول گولڈ میڈل اور 22 طلباء کو ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل دیے جائیں گے، سال 2020 کے بھی دو طلبہ کو گولڈ میڈل، دس طلبہ کو اسکول گولڈ میڈل اور 27 طلبہ کو ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل دیے جائیں گے۔

گولڈ میڈلسٹ لڑکیوں کی تعداد ہوگی زیادہ
ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی کے وائس چانسلر کامیشور ناتھ سنگھ نے بتایا کہ یہ خوشی کا لمحہ ہے کہ 103 گولڈ میڈلسٹ میں 66 گولڈ میڈل بیٹیوں یعنی کہ طالبات کو دیے جائیں گے جو بیٹی پڑھاؤ اور خواتین کو خود کفیل و باختیار بنانے کے سمت میں ایک حوصلہ افزا کامیابی ہے۔ لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہونے سے انہیں بے حد خوشی ہے، یہاں لڑکیاں زیادہ ٹاپ کی ہیں اور اس وجہ سے گولڈ میڈلسٹ میں ان کا نام زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طلبہ و طالبات کو ایک سے زیادہ گولڈ میڈل ملیں گے۔ جنہوں نے ایک سے زیادہ کیٹگری میں ٹاپ کیا ہے۔ کرایے کی عمارت میں پہلے دو پروگرام ہوئے تھے۔ سینٹرل یونیورسٹی کے احاطے میں تیسرے کانووکیشن پروگرام کا انعقاد ہوگا جس میں دروپدی مرمو شامل ہوں گی، اور ان کے ہاتھوں طلباء کو ڈگری دی جائے گی۔

کرائے کے مکان سے ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی کی شروعات ہوئی تھی

وائس چانسلر کامیشور ناتھ سنگھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ٹی پٹنہ میں واقع کرائے کے مکان سے ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی کی شروعات ہوئی اور اسی عارضی عمارت میں 26 ستمبر 2013 کو یونیورسٹی کا پہلا کانوویکیشن پروگرام ہوا تھا جب کہ 27 مارچ 2018 میں دوسرا کا نووکیشن پروگرام منعقد ہوا تھا۔ پانچ برسوں بعد یونیورسٹی کا تیسرا یہ پروگرام منعقد ہو رہا ہے لیکن خوشی کا لمحہ یہ کہ تیسرا پروگرام 300 ایکڑ میں پھیلی یونیورسٹی اپنے مستقل سر سبز احاطہ میں منعقد کررہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مگدھ کے باشندوں سے اپیل بھی کی کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایک معیاری پروگرام منعقد ہو اور بہار کا نام روشن ہو، اس پروگرام میں بہار کے گورنر بھی موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ کئی اور معزز شخصیات کی بھی موجودگی ہوگی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.