پٹنہ: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج تین روزہ دورے پر بہار پہنچیں، جہاں انہوں نے ریاستی حکومت کے بلند نظر چوتھے زرعی روڈ میپ کا افتتاح کیا۔
-
President Droupadi Murmu arrives at Patna airport, received by Bihar CM Nitish Kumar pic.twitter.com/hQhMetJCoC
— ANI (@ANI) October 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">President Droupadi Murmu arrives at Patna airport, received by Bihar CM Nitish Kumar pic.twitter.com/hQhMetJCoC
— ANI (@ANI) October 18, 2023President Droupadi Murmu arrives at Patna airport, received by Bihar CM Nitish Kumar pic.twitter.com/hQhMetJCoC
— ANI (@ANI) October 18, 2023
مرمو بدھ کو یہاں لوک نائک جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچیں، جہاں گورنر راجیندر وشواناتھ آرلیکر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری سمیت کئی وزراء اور سینئر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد صدرجمہوریہ باپو آڈیٹوریم پہنچیں، جہاں انہوں نے طے شدہ پروگرام کے مطابق چوتھے ایگریکلچر روڈ میپ 2023-28 کا افتتاح کیا۔
-
#WATCH | President Droupadi Murmu arrives at Patna airport, received by Bihar CM Nitish Kumar and Dy CM Tejashwi Yadav. https://t.co/pBaITXHJrq pic.twitter.com/JXEQxRYNP1
— ANI (@ANI) October 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | President Droupadi Murmu arrives at Patna airport, received by Bihar CM Nitish Kumar and Dy CM Tejashwi Yadav. https://t.co/pBaITXHJrq pic.twitter.com/JXEQxRYNP1
— ANI (@ANI) October 18, 2023#WATCH | President Droupadi Murmu arrives at Patna airport, received by Bihar CM Nitish Kumar and Dy CM Tejashwi Yadav. https://t.co/pBaITXHJrq pic.twitter.com/JXEQxRYNP1
— ANI (@ANI) October 18, 2023
زرعی روڈ میپ کا افتتاح کرنے کے بعد صدر جمہوریہ ہند مرمو نے راج بھون میں دوپہر کا کھانا کھایا اور شام کو سکھوں کے 10ویں گرو گوبند سنگھ کے درشن کے لئے پٹنہ شہر کے تخت ہری مندر صاحب جا ئیں گی۔ وہ بہار کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران موتیہاری میں مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی، گیا میں ساؤتھ بہار سنٹرل یونیورسٹی اور پٹنہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے کانووکیشن تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
مزید پڑھیں: صدر جمہوریہ درو پدی مرمو نے شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں اسکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کیا
مزید پڑھیں: ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی کی تقسیم اسناد تقریب میں صدر جمہوریہ کی شرکت متوقع
واضح رہے کہ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کا صدر بننے کے بعد بہار کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورہ کے دوران مرمو دو یونیورسٹیز کے کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ صدر جمہوریہ ہند مختلف پروگرامس میں بھی حصہ لیں گی۔