ریاست بہار کے ضلع گیا کے نکسل متاثرہ گاوں ' بیلا ' میں وزیر اعلیٰ سمادھان یاترا کے تحت 21جنوری کو پہنچیں گے انکی آمد سے قبل انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں ہنگامی طور پر کی جارہی ہیں۔ گاوںمیں سڑک، نالی، گلی کو پختہ کرنے کے ساتھ گاؤں میں رنگ وروغن اور دیگر کاموں انجام دیا جارہا ہے، چونکہ جس گاؤں میں وزیر اعلیٰ کی آمدن ہے وہ پسماندہ برادریوں کا گاوٴں ہے۔ یہاں درج فہرست ذات کی آبادی زیادہ ہے اسل یے ہر گھر میں راشن کارڈ ، ضعیف العمر لوگوں کے لئے ضعیفی وظیفے سمیت بیواہ وظیفہ کارڈ دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ضلع کے اعلی افسران ہردن گاوٴں کا چکر لگارہے ہیں۔ حالانکہ یہ گاوں گیا ہیڈکوارٹر سے قریب 65کلومیٹر دوری پر واقع ہے باوجود کہ یہاں اعلیٰ افسران کیمپ کیے ہوئے ہیں، تیاریاں ایسی ہیں کہ گاوں کے درختوں پر بھی رنگائی کی گئی ہے۔ تاکہ ہرچیزدرست لگے گویا کہ ایسا احساس کرایا جارہا ہےکہ یہاں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے بلکہ سبھی عوامی فلاحو بہبود کی اسکیموں سے گاؤں کا ہرفرد مستفید ہوچکا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اتنے کام ہوئے ہیں جتنا کہ آزادی کے بعد اب تک نہیں ہوئے ہیں ۔
پہاڑی کے درمیان میں واقع ہے گاوں
وزیر اعلیٰ ضلع کے بانکے بازار بلاک کے بیلاگاوں اکیس جنوری کو دن کے گیارہ بجے پہنچیں گے۔ گاوں جغرافیائی طور پر جھارکھنڈ کے سرحد کے قریب ہے۔ اور یہ پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے۔گاؤں کے نزدیک گھنا جنگل ہے جو نکسلیوں کی آماجگاہ کی بھی بتائی جاتی ہے ۔تاہم یہاں عام لوگوں کو ترقیاتی کاموں کا احساس کرایاجارہاہے۔ یہاں کچھ ماہ قبل مشروم کی پیدوار کو بڑھایا گیا ہے زیادہ تر یہاں کے لوگ مشروم اور لیمن گراس کی کاشت کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یہاں لیمن گراس کی کاشت ہی دیکھنے پہنچیں گے جو پہاڑی اور جنگل کے درمیان کھیتوں میں واقع ہے، چونکہ نکسلی علاقہ ہے تویہاں سیکورٹی کے بھی پختہ انتظامات کیے گئے ہیں ۔
مگدھ رینج کے آئی جی چھترنیل سنگھ اور ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے جمعرات کو گاوں پہنچ کر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے آئی جی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی آمد کے پیش نظر تمام تیاریاں کی جارہی ہیں سیکورٹی کے پختہ انتظامات ہیں نکسل متاثرہ علاقہ ہونے کی وجہ سے نیم فوجی دستے کی بھی تعیناتی ہے حالانکہ انہوں نے جوانوں کی تعداد نہیں بتائی۔
مزید پڑھیں:Samadhan Yatra نتیش کمار نے سیوان میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا