ضلع کلکٹریٹ کے دفتر میں ڈسٹرک مجسٹرٹ ابھیشیک سنگھ کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں پتر پکچھ میلہ کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ پتر پکچھ میلہ میں ملکی اور غیر ملکی عقیدت مند لاکھوں کی تعداد میں گیا آتے ہیں اور پنڈدان کرتے ہیں۔
پنڈدان کا یہ عمل شہر کے گھاٹ اور مندروں میں کیے جاتے ہیں۔
ڈسٹرک مجسٹرٹ ابھیشیک سنگھ نے نگر نگم کو تمام گھاٹ کی صفائی کی ہدایت دی ہے۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی راجیو مشرا نے ایسے تمام مقامات پر سی سی ٹی وی لگانے کا مشورہ دیا جہاں عقیدت مند پنڈ دان کریں گے۔