ETV Bharat / state

Preparation of Electoral Rolls of Graduates گریجویٹ اینڈ ٹیچرز قانون ساز کونسل کے انتخاب کی تیاریاں شروع - ٹیچرز قانون ساز کونسل کے انتخاب کی تیاریاں شروع

گیا میں گریجویٹ اینڈ ٹیچر قانون ساز کونسل حلقہ کے انتخاب کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ کمشنر میانک وروڑے نے بتایاکہ سنہ 2019 سے پہلے گریجویشن کرنے والے افراد اور تین برس کی سروس مکمل کرنے والے ٹیچرز ہی اس کے ووٹرز ہوں گے۔Preparation of Electoral Rolls of Graduates

Preparation of Electoral Rolls of Graduates
گریجویٹ اینڈ ٹیچرز قانون ساز کونسل کے انتخاب کی تیاریاں شروع
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 4:58 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں گریجویٹ اینڈ ٹیچر قانون ساز کونسل حلقہ کے انتخاب کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ گیا کے کمشنر میانک وروڑے نے بتایاکہ گریجویٹ اور ٹیچرز حلقہ کے لیے ایم ایل سی انتخاب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ سنہ 2019 سے پہلے گریجویشن کرنے والے افراد اور تین برس کی سروس مکمل کرنے والے ٹیچرز ہی اس کے ووٹرز ہوں گے۔Preparation of Electoral Rolls of Graduates

گریجویٹ اینڈ ٹیچرز قانون ساز کونسل کے انتخاب کی تیاریاں شروع

بہار قانون ساز کونسل کے گریجویٹس اور ٹیچر کے حلقہ گیا کے انتخابات کے لیے تیاریوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کم ڈویژنل کمشنر میانک وروڑے نے کمشنری دفتر میں اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گریجویٹ اور ٹیچر دونوں انتخابات کے لیے ووٹروں کی تازہ فہرست تیار کی جائے گی۔ اس کے لیے تمام بلاکس میں افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ ووٹر بلاکس میں جا کر اپنا نام شامل کرا سکتے ہیں۔ گریجویٹ حلقے کے لیے فارم 18 اور اساتذہ کے انتخاب کے لیے فارم 19 بھرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں انتخابات مکمل شفافیت کے ساتھ صاف اور منصفانہ طریقے سے کرائے جائیں گے۔

انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم تاریخیں بھی طے کردی گئی ہیں

پبلک نوٹس - ایک اکتوبر کو شائع کیا جائےگا
دوسرا نوٹس - 15 اکتوبر
تیسرا نوٹس - 25 اکتوبر
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ - سات نومبر
مسودہ کی اشاعت- 23 نومبر
دعویٰ اور اعتراض - 23 نومبر تا 9 دسمبر
آخری اشاعت ووٹر لسٹ - 30 دسمبر
ووٹرز کے نام نئے سرے سے درج کیے جائیں گے
انتخابی فہرست کی اہلیت یکم نومبر 2022 کو

گریجویشن یا اس کے مساوی ایک نومبر 2019 سے پہلے کا ہونا لازمی۔
ہر وہ شخص جو اہل ہے اسے فارم 19 میں درخواست دینا ہوگا
استاد کے لیے کم از کم تین سال تک پڑھانے کا سروس بک ہونا چاہیے۔
سیاسی جماعتوں کی طرف سے دیا گیا فارم 19 قبول نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.