ETV Bharat / state

Eid Milad Un Nabi Procession جلوس محمدی کے ساتھ دوسرے فرقے کا بھی تہوار 28 ستمبر کو منایا جائے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 5:01 PM IST

گیا ضلع میں جلوس محمدی نکلنے کے ساتھ اکثریتی آبادی کے دو بڑے پروگرام ہونگے ، انتظامیہ پر امن ماحول میں جلوس کو اختتام کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔اس سے پہلے بھی کئی ایسے مواقع آئے جب جلوس محمدی نکلا تو اس دن دوسرے فرقے کا بھی تہوار تھا۔

جلوس محمدی کے ساتھ دوسرے فرقے کا بھی تہوار  28 ستمبر کو منایا جائے گا

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں 28 ستمبر کو جہاں ایک طرف مسلمانوں کی جانب سے عید میلاد النبی کے جشن کے طور پر جلوس محمدی نکالے جائیں گے وہیں ہندو برادری کی جانب سے گنیش پوجا کے موقع پر مورتی وسرجن جلوس نکلے گا۔ساتھ ہی اسی دن پتر پکش میلے کا افتتاح ہوگا جس میں وزیراعلی نتیش کمار اور نائب وزیراعلی تیجسوی یادو سمیت کئی وزرا کی شرکت متوقع ہے ۔

پتر پکش میلہ کے افتتاح کے ساتھ ہی لاکھوں برادران وطن اپنے مرحومین کی روح کی نجات و تسکین کے لیے پنڈ دان کرنے کا سلسلہ شروع کردیں گے ، ہندو مسلم مذہب کے تین بڑے پروگراموں کو لے کر گیا شہر میں تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں ، آج اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلی حکام سمیت غلامان مصطفی کمیٹی کے سربراہ سے خصوصی بات کی ہے ۔

غلامان مصطفی کمیٹی کے سربراہ و خانقاہ منعمیہ چشتیہ ابوالعلائیہ کے ناظم حضرت سید شاہ عطافیصل نے دوران گفتگو کہا کہ برسوں کی روایت آپسی بھائی چارہ اور گنگا جمنی تہذیب کی رہی ہے ۔خانقاہ جس علاقے میں واقع ہے وہ پورا ہندو آبادی والا علاقہ ہے یہاں صرف خانقاہ ہے تاہم خانقاہ ایک ایسا مقام ہے جہاں بلا تفریق مذہب وملت لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کرنے پہنچتے ہیں ۔سال بھراس علاقے کے لوگوں کی آمد ہوتی ہے اور اچھے تعلقات ہوتے ہیں تو ابھی تین بڑے پروگراموں کے دوران بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ، سبھی کا تعاون حسب روایت ہوگا اور امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پر امن ماحول میں جلوس محمدی اختتام ہوگا۔

پترپکش میلہ علاقے میں خانقاہ واقع ہے
خانقاہ منعمیہ چشتیہ ابوالعلائیہ شہر کے رام ساگر نواگڑھی علاقے میں ہے ، یہ وشنو پد مندر کا علاقہ ہے اور اسی سے متصل یہ محلہ ہے ۔ پتر پکش میلے کے دوران خانقاہ کے آس پاس ہزاروں کا مجمع ہردن ہوتا ہے کیونکہ پنڈدان کے لیے اس علاقے میں کئی پنڈ ویدی ہیں جہاں ملک وبیرون ملک سے آنے والے لاکھوں پنڈدانی پہنچ کر پنڈدان کرتے ہیں۔

جلوس محمدی بھی شہر کے مختلف محلوں سے نکل کر خانقاہ پہنچتے ہیں اور پھر وہیں جلوس میں شامل عاشقان رسول خانقاہ میں موئے مبارک صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر تبرکات کی زیارت کرتے ہیں ، جلوس یہیں خانقاہ پہنچ کر اختتام ہوتا ہے ۔ وہیں دوسری طرف خانقاہ سے متصل وشنو پد روڈ سے ہی وسرجن جلوس کا بھی گزرہوتا ہے جسکی وجہ سے یہ علاقہ کافی حساس ہے اس بار ہندو مسلم کے تین بڑے پروگراموں کے ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی جانب سے بھی اپنی سطح سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

انتظامیہ بھی حساس ہے
اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ بھی مستعد اور حساس ہے ۔ ساتھ ہی ایک ہی دن میں تین مذہبی پروگراموں کو بہتر ڈھنگ سے انجام دینے کے لیے دونوں فرقے کی جلوس کمیٹیوں کے ساتھ افسران اجلاس کر تبادلہ خیال بھی کررہے ہیں تاکہ کسی طرح کا معاملہ پیش نہیں آئے خاص کر فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات پیش نہیں آئیں حالانکہ یہاں گیا شہر کے سماجی کارکنوں کا بھی دعوی ہے کہ گیا۔اس حوالہ سے سیٹی ڈی ایس پی پی این ساہو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہاکہ عید میلادالنبی کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کے راستے اور جلوس کے تعلق سے کمیٹیوں سے جانکاری حاصل کی گئی ہے ۔ضلع میں پہلے سے جو ہدایت جاری ہیں اسی کی روشنی میں جلوس نکلیں گے۔

بارہ بجے کا دیا گیا ہے وقت

اس حوالہ سے صدر ایس ڈی او کشلے شریواستو نے کہا کہ کئی جگہوں پر میٹنگ ہوئی ہے ۔خانقاہ کے ذمہ داروں بالخصوص سجادہ نشین سے گفتگو ہوئی ہے کیونکہ جلوس محمدی کی اہم تقریب یہیں خانقاہ میں ہوتی ہے ۔جلوس محمدی کے ذمہ داروں کو کہا گیا ہے کہ وہ نوبجے سے بارہ بجے تک جلوس نکالیں اور بارہ بجے تک ختم کرلیں ۔ ایک بجے سے گنیش مورتی وسرجن جلوس نکلے اور شام چاربجے تک ختم ہوگا کیونکہ ساڑھے چار بجے سے پتر پکش میلے کا افتتاح ہوگا اور اس میں وزیراعلی نتیش کمار کی شرکت متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی روایت پر امن ماحول میں تہواروں کے اختتام کی رہی ہے ۔اس بار بھی اس کو برقرار رکھا جائے گا ۔باقی انتظامیہ اپنی سطح سے تیاریوں میں مصروف ہے۔

گذشتہ برس نوترا کے دوران نکلا تھا جلوس
جلوس محمدی گیا ضلع میں گزشتہ تیس برسوں سے قریب بڑے پیمانے پر نکل رہاہے ۔ مختلف محلوں سے جلوس نکلتے ہیں اور مرکزی جلوس جو اقبال نگر کربلا سے نکلتا ہے اس میں سبھی جلوس شامل ہوتے ہیں ، پنچایتی اکھاڑا ، جامع مسجد ، ٹاور چوک ، کے پی روڈ اور چھتہ مسجد ، پیر منصور روڈ ، نادرہ گنج ہوتے ہوئے خانقاہ منعمیہ چشتیہ ابوالعلائیہ رام ساگر گیا پہنچتا ہے ، پیر منصور سے دوسری اکثریتی آبادی شروع ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Municipal Corporation: گیا کارپوریشن کی بے توجہی، بیس سے زائد گاڑیاں خستہ

گزشتہ برس نوراترا یعنی کہ درگاپوجا کے موقع پر جلوس محمدی نکلا تھا جبکہ کئی بار ایسے مواقع آئے ہیں کہ دوسرے فرقے کا بھی تہوار تھا تاہم پھر بھی جلوس محمدی کے موقع پر کوئی مسئلہ فرقہ ورانہ پیش نہیں آیا ۔غلامان مصطفی کمیٹی کے سربراہ سید عطا فیصل کہتے ہیں کہ چونکہ جلوس محمدی دیگر جلوسوں سے مختلف ہوتا ہے ۔اس میں سبھی افراد مہذب انداز میں درود وسلام کے ورد کے ساتھ شرکت کرتے ہیں اور اس میں دوسرے فرقے کے لوگ بھی بڑی عقیدت کے ساتھ شرکت کرتے ہیں ۔گیا گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.