ETV Bharat / state

Gaya Eid Ul Adha: مسجدوں و عید گاہوں میں عید الاضحیٰ کی تیاری مکمل کرلی گئیں - عید کے موقع پر امن برقرار رکھا جائے

ضلع گیا میں عید الاضحٰی Eid Ul Adha کی نماز ادا کرنے سے قبل مساجد اور عید گاہوں میں صاف صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ائمہ کرام نے تہوار میں بھائی چارے پر زور دیا۔ صدر ایس ڈی او اندر ویر کمار نے کہا کہ 'سڑک سے لیکر سوشل میڈیا تک انتظامیہ کی سخت نگرانی ہوگی۔ Gaya Eid Ul Adha

Mosque prepartion completed for eid ul adha
مسجدوں وعید گاہوں میں عید الاضحیٰ کی تیاری مکمل کرلی گئی
author img

By

Published : Jul 9, 2022, 6:04 PM IST

گیا: عیدالاضحیٰ Eid Ul Adha کے پیش نظر مسجدوں، عید گاہوں اور دیگر مقامات پر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ کل اتوار کو بقر عید منائی جائے گی، حالانکہ قربانی کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔ شہر گیا کی بڑی مسجدوں میں ایک پولیس لائن کے خطیب امام مولانا شبیر اشرفی نے کہا کہ شہر کی مساجد اور عید گاہوں میں صفائی کا کام ہوچکا ہے، جب کہ بارش کے پیش نظر بھی احتیاط کے طور پر کھلی جگہوں پر رات تک انتظامات کر لیے جائیں گے۔ گرچہ امسال بھی کورونا مکمل طور پر ختم نہیں ہوپایا ہے، تاہم امسال بقرعید کے پیش نظر زیادہ چہل پہل دکھائی دے رہی ہے، حالانکہ مساجد میں انتظامات کے حوالے سے مولانا شبیر اشرفی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صاف صفائی یا بجلی پنکھے وغیرہ کے انتظامات نہیں ہوتے ہیں، البتہ خاص موقع کی مناسبت سے اضافی طور پر انتظامات ہوتے ہیں اور یہ انتظام کسی خاص شخص کے لیے نہیں بلکہ تمام مصلیان کے لیے ہوتے ہیں۔'

ویڈیو

وہیں موجودہ حساس حالات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے بھی تیاری ہوچکی ہے، صدر ایس ڈی او اندر ویر کمار نے شہر میں فلیگ مارچ کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ بقرعید کے موقع پر سڑک سے لیکر سوشل میڈیا تک انتظامیہ کی کڑی نگاہ ہوگی، سب ڈویژن میں ڈیڑھ سو سے زیادہ حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں پر مجسٹریٹ کی نگرانی ہوگی۔'

واضح رہے کہ ضلع گیا میں صبح 5:45 سے عیدالاضحیٰ کی نماز کا سلسلہ شروع ہوگا اور سب سے آخری میں صبح دس بجے اقبال نگر کربلا میں واقع عید گاہ میں نماز ادا کی جائے گی۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.