ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کروناوائرس کے مد نظر لاک ڈاٶن کے دوران ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی نماز گھر پر ہی ادا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
![ضلع کیمور میں کروناوائرس کے مد نظر لاک ڈاٶن کے دوران ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی نماز گھر پر ہی ادا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bhkaimur456_26032020223422_2603f_1585242262_773.jpg)
واضح رہے کہ یہ ہدایت وزیر داخلہ کی جانب سے موصو ل مکتوب کے حوالہ سے دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ کی جانب سے جاری 24 مارچ کے مکتوب صفحہ نمبر نو میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کروناوائرس کے مد نظر سبھی مقامت کی عبادت گاہیں عوام کے لیے بند رہیں گی۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ بلا تفریق کسی بھی طرح کی مذہبی امور کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
![کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع کیمور میں انتظامیہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام مسلمان جمعے کی نماز گھر میں ادا کریں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bhkaimur456_26032020223422_2603f_1585242262_1033.jpg)
دوسری جانب بہار شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے چیف اکزکیٹو افسر نے بھی ریاست بہار کی تمام مساجد اور درگاہوں کے متولی و کمیٹی کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ حکومت ہند کے حکم نامے کی سختی سے تعمیل کیا جائے۔
اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی جس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔
اسی مکتوب کا حوالہ دیتے ہوئے ایس ڈی پی او موہنیاں نے بھی جمعہ کی نماز گھر پر ادا کرنے کی اپیل مسلم عوام سے کی ہے۔