ETV Bharat / state

پرشانت کشور اور پون ورما، جنتادل یو سے معطل

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور پارٹی کے نائب صدر پرشانت کشور کے درمیان جاری لفظی جنگ میں آج ایک نیا موڑ آگیا۔ پرشانت کشور اور پون ورما کو جنتا دل یونائیٹیڈ سے برخواست کردیا گیا۔

Prashant Kishor, Pavan Varma expelled by JDU
پرشانت کشور اور پون ورما، جنتادل یو سے خارج
author img

By

Published : Jan 29, 2020, 4:35 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:11 AM IST

وزیراعلی و جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار، پرشانت کشور اور پون ورما کے درمیان کچھ دنوں سے الزامات و جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

جنتادل یو نے آج پرشانت کشور اور باغی رہنما پون ورما کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

پارٹی کی جانب سے پرشانت کشور پر عہدہ کو اپنے ذاتی مفادات کےلیے استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جنتادل یو نے ایک بیان میں بتایا کہ پرشانت کشور اعلیٰ قیادت کے خلاف ٹکراؤ اختیار کئے ہوئے تھے جبکہ انہیں پارٹی چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

قبل ازیں نتیش کمار نے پرشانت کشور پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امت شاہ کے کہنے پر انہیں جنتادل یونائٹیڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

نتیش کمار کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد پرشانت کشور نے بہار کے وزیراعلیٰ پر جھوٹ بولنے کا جوابی الزام لگایا۔ پرشانت کشور نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ’مجھے پارٹی میں شامل کرنے کے بارے میں جھوٹ بولا جارہا ہے جبکہ یہ مجھے اپنے جیسا ظاہر کرنے کی ایک ناقض کوشش ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آپ سچ کہہ رہے ہیں تو کون یہ یقین کرے گا کہ آپ میں اتنی ہمت ہے کہ آپ امت شاہ کے بھیجے ہوئے شخص کی بات نہیں مان رہے ہیں‘۔

نتیش کمار نے آج ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرشانت کشور پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں پارٹی کے بنیادی اصولوں کو ماننا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اظہار خیال کی آزادی کا حق رکھتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:11 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.