ETV Bharat / state

ارریہ میں فرقہ وارانہ ماحول بگڑنے کا خدشہ

ریاست بہار کے ارریہ پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار پردیپ کمار سنگھ کا ایک آڈیو وائرل ہوا ہے۔

bjp
author img

By

Published : Apr 12, 2019, 11:46 PM IST

اس آڈیو میں بی جے پی کے امیدوار مبینہ طور پر پارٹی کے کارکن سے گفتگو کر رہے ہیں۔

ویڈیو رپورٹ

اس آڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ارریہ کے لوگوں سے بات چیت کی۔

مقامی لوگوں نے اس طرح کے آڈیو کی مذمت کی اور کہا کہ ارریہ ہمیشہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں لہذا فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام کر دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس سلسلے میں کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

ارریہ پارلیمانی حلقے میں جو آڈیو وائرل ہوا ہے، ای ٹی وی بھارت اس کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Intro:بھاجپا امیدوار پردیپ کمار سنگھ کا مبینہ متنازعہ آڈیو وائرل سے سیاسی ماحول گرم

ارریہ : پارلیمانی انتخاب کو لے کر ایک طرف جہاں تمام پارٹی کے امیدوار پوری طاقت جھونک رہے ہیں وہیں دوسری جانب کچھ امیدوار ضابطہ اخلاق کے خلاف جاکر اپنے حامیوں کو گول بند کر رہے ہیں. تازہ معاملہ ارریہ سے بھاجپا امیدوار پردیپ کمار سنگھ اور ایک بھاجپا کارکن کے درمیان آپسی گفتگو کے آڈیو وائرل کا ہے(ای ٹی وی بھارت اس آڈیو کی ابھی تصدیق نہیں کرتا) . اس مدعے پر ای ٹی وی بھارت نے ارریہ کے مقامی لوگوں سے وائرل آڈیو پر بات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ انتخاب کے وقت اس طرح کی چیزیں سامنے آنے سے یہاں کا ماحول کتنا اثرانداز ہوگا.

Body:پردیپ کمار سنگھ اپنے ایک حامی کملیش کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں جس میں وہ انتخاب میں اپنے مخالف راجد امیدوار سرفراز عالم کو شکست دینے اور ایک خاص طبقہ کے ووٹ حاصل کرنے کی ترکیب بتا رہے ہیں. وائرل آڈیو میں پردیپ سنگھ کہہ رہے ہیں جو لالٹین کی بات کہے اس کے سامنے بھارت ماتا کی جئے بولنا ہے، علاوہ ازیں وہ اپنے حامی کو صلاح دے رہے ہیں کہ نوجوانوں کو بیج صرف یہی کہنا ہے کہ ہندتتو کے نام پر ارریہ کے نوجوان ایک جٹ ہو کیونکہ ہندو مذہب کی ہمیں حفاظت کرنی ہے، یہاں کے ہندو کو بچانہ ہے اور ارریہ کو پاکستان نہیں بننے دینا ہے، یہ پوری بات چیت ایک خاص پس منظر میں ہو رہی ہے، وائر آڈیو پر موجودہ رکن پارلیمنٹ و راجد امیدوار سرفراز عالم نے پردیپ کمار سنگھ کو آرے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کے پاس کوئی بھی مدعا نہیں ہے، اس نے شروع سے مذہب کے نام پر، ملک کے نام پر، برادری کے نام لوگوں کو بانٹنے کا کام کیا ہے جسے یہاں کی عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی. وہیں دوسری جانب پردیپ کمار سنگھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ابھی رابطہ نہیں ہو سکا.

Conclusion:واضح ہو کہ گزشتہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے ریاستی صدر نتیہ نند رائے نے بھی ارریہ کے ایک اجلاس میں متنازعہ بیان دیا تھا کہ راجد جیتنے کے بعد ارریہ پاکستان بن جائے گا.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.