ETV Bharat / state

معیشت کی 'شہ رگ' کٹ رہی یے

کپڑا بُننے کی صنعت بھاگلپور کے لیے بہت اہم ہے۔ یہاں یہ معیشت کی شہ رگ کہلاتی ہے۔ مہنگائی، توانائی کے بحران اور سازگار ماحول کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ صنعت مسلسل بحران کا شکار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بدن کو ڈھکنے کے لیے کپڑا بُننے والا بھاگلپور کا بنکر مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے۔

پاور لوم صنعت زبوں حالی کا شکار
author img

By

Published : Apr 30, 2019, 3:31 PM IST

Updated : Apr 30, 2019, 3:47 PM IST

بنارسی ساڑیوں کی طرح بھاگلپور کی سِلک ساڑیاں اور لینن کے کپڑے پوری دنیا میں مشہور ہیں لیکن اس سے وابستہ کاریگروں کو مناسب رقم نہیں ملتی۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 گھنٹے ڈیوٹی کرنے پر انہیں محض 250 سو روپے سے 300 روپے ہی ملتے ہیں۔

پاور لوم صنعت زبوں حالی کا شکار، ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے لوم کاریگروں کی زندگی مزید قریب سے دیکھنے کے لئے لوم کاریگر کے ایک گھر کا دورہ کیا۔ جہاں محمد ایوب سے ملاقات ہوئی جو یہ کام کرتے کرتے بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ اس کوٹھری نما کمرے میں ہی ان کا گزر بسر ہوتا ہے۔

ایک طرف بنکروں کےحقوق کے لیے مختلف تنظیمیں ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان بنکروں کی آواز حکومت تک نہیں پہنچتی ہے۔

بھاگلپور کے چمپانگر میں آباد ان بنکروں کے پاس پاور لوم چلانے کے علاوہ کوئی دوسرا پیشہ بھی نہیں ہے۔ بنکروں کا سوال ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ حکومت کو ان کے مسائل کی پرواہ نہیں ہے۔ ان کی کالونیوں کو بھی دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان کے حالات کو سدھارنے کے جتنے بھی دعوے کیے جارہے ہیں وہ سب جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔

Intro:اس کی تفصیلی اسکرپٹ میل سے بھیجی گئی ہے

Body:السلام

Conclusion:
Last Updated : Apr 30, 2019, 3:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.