ETV Bharat / state

Bihar Scholarship 2022: بہار میں پوسٹ میٹرک و پری میٹرک اسکالرشپ کا آڈٹ کیا جائے گا

مرکزی حکومت کے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اقلیتی اسکالرشپ Bihar Scholarship 2022 کا اب آڈٹ ہوگا تاکہ فرضی معاملے پیش نہ آئیں۔

Bihar Scholarship 2022
Bihar Scholarship 2022
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 10:23 PM IST

گیا: مرکزی حکومت اب " اقلیتی اسکالرشپ" Bihar Scholarship 2022 کا آڈٹ کرائے گی، بہار کے چوبیس اضلاع میں آڈٹ کیا جائے گا جس کے تحت دیگر اضلاع کے ساتھ آڈٹ ٹیم گیا پہنچی ہے۔

مرکزی حکومت کے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اقلیتی اسکالرشپ کا اب آڈٹ ہوگا یہ آڈٹ مالی سال 2017 سے ہوگا اس کے لیے آڈٹ جنرل بہار کی ٹیم ریاست کے مختلف اضلاع میں کام کرنا شروع کر دیا ہے آج اسی کے تحت اے جی کی چار رکنی ٹیم گیا پہنچی ہے جو یہاں کچھ اسکول و کالجوں کا بھی دورہ کرے گی اور اسکالرشپ کے متعلق معلومات حاصل کرے گی۔

ہر برس بڑے پیمانے پر پری میٹرک اورپوسٹ میٹرک کے لیے اقلیتی طبقے کے طلبہ فارم بھرتے ہیں اور اس کا پورا عمل آن لائن ہوتا ہے لیکن اب طلبہ اقلیتی اسکالرشپ سے مستفید ہونے کے لیے پہلے اقلیتی اسکالرشپ پورٹل پر درخواست اپ لوڈ کریں گے اور اس کی تصدیق ان کے اسکولا و کالج کے پرنسپل یا ان کے ذریعے منتخب نمائندے کریں گے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں قومی سطح پر پری میٹرک اورپوسٹ میٹرک اسکالرشپ میں فرضی درخواست اور فرضی اداروں کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے کچھ اضلاع میں سی بی آئی سے بھی انکوائری کرائی گئی تھی۔

اس سلسلے میں مرکزی حکونت کی جانب سے پوسٹ میٹرک اور پری میٹرک اسکالرشپ کا آڈٹ ہونا حکومت کا خوش آئند قدم بتایا جارہا ہے کیونکہ اس سے فرضی اداروں پر شکنجہ کسے گا اور اقلیتی طبقے کے اصل حقداروں تک اسکیم کا فائدہ پہنچے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.