ETV Bharat / state

سمستی پور پارلیمانی حلقے پر پھر ایل جے پی کا قبضہ - شکتی پارٹی

ہمدردی کی لہر پر سوار لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ آنجہانی رام چندر پاسوان کے بیٹے اور پارٹی کے امیدوار پرنس راج نے سمستی پور ( محفوظ) لوک سبھا سیٹ پر پارٹی کا قبضہ برقرار رکھتے ہوئے آج ایک لاکھ 20 ہزار 90 ووٹوں سے جیت حاصل کر لی ۔

سمستی پور پارلیمانی حلقے پر پھر ایل جے پی کا قبضہ
author img

By

Published : Oct 24, 2019, 11:21 PM IST

ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق ایل جے پی امیدوار پرنس راج نے کانگریس کے ڈاکٹر اشوک رام کو 102090 ووٹوں کے کثیر فرق سے شکست دی ہے۔ گنتی ختم ہونے پر مسٹر راج کو جہاں 390276 ووٹ حاصل ہوئے ۔ جو کل ویلڈ ووٹوں کا 49.48 فیصد ہے ۔ وہیں ڈاکٹر رام کو 36.54 فیصد یعنی 288186 ووٹ حاصل ہوئے ۔

مسٹر پرنس راج نے اس ضمنی انتخاب میں ووٹوں کے فرق کے معاملے میں اپنے والد اور اس سیٹ کے سابق رکن پارلیمنٹ آنجہانی رام چند ر پاسوان کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ سال 2019 میں ختم ہو ئے لوک سبھا انتخاب میں مسٹر پاسوان نے کانگریس کے ڈاکٹر رام کو ہی محض 6872 ووٹوں کے معمولی فرق سے شکست دی تھی ۔ عوام کی ہمدردی مسٹر پرنس راج کوبھاری اکثیر یت حاصل کرنے میں مدد گار رہی ہے ۔

واضح رہے کہ ایل جے پی سپریمو اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی رام چندر پاسوان کے انتقال کی وجہ سے سمستی پور سیٹ خالی ہوئی ہے ۔ مسٹر رام چندر پاسوان کا 21 جولائی 2019 کو دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.