ETV Bharat / state

آبادی پر سیاست سے نہیں تعلیم سے قابو پایا جا سکتا ہے: دانش رضوان - etv bharat urdu

آبادی پرقابو پانے کے لیے بی جے پی کی جانب سے قانون سازی کی تجویز پر این ڈی اے میں اختلاف بڑھتا جا رہا ہے۔ ہندوستانی عوام مورچہ نے اس کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

آبادی پر قابو سیاست سے نہیں تعلیم سے ممکن ہے :دانش

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 4:27 PM IST

ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان دانش رضوان نے بی جے پی کی مجوزہ نئی آبادی پالیسی کی سخت مخالفت کی ہے۔

آبادی پر قابو سیاست سے نہیں تعلیم سے ممکن ہے :دانش

این ڈی اے کی جانب سے یہ تکرار وزیراعلیٰ نتیش کمار کے بیان کے بعد سامنے آنے لگی ہے۔ نتیش کمار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس قانون کی ضرورت نہیں ہے۔
دانش رضوان نے کہا کہ آبادی کنٹرول پر صرف سیاست سے کچھ نہیں ہوگا۔

عورتوں میں تعلیمی بیداری سے ہی اس کا حل نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا شگوفہ مہنگائی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر جیتن رام مانجھی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واضح طور پر کہا ہے کہ آبادی کو قابو میں رکھنے کے لیے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کو کنٹرول کرنے کے لیے مضبوط قوت ارادی کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے یہ کر کے دکھا یا ہے۔ بہار میں عورتوں کی تعلیمی شرح میں اضافہ ہونے کے بعد آبادی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے عورتوں کے لیے مفت تعلیم کا نظم کیا۔ لڑکیوں کو سائیکل دیا اس سے ان میں تعلیم کے لیے ماحول پیدا ہوا۔

مزید پڑھیں:

آبادی کو قابو میں رکھنے کے لیے قانون کی نہیں عورتوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی ضرورت ہے جیسا وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کیا۔ ان کے ماڈل کو تمام دوسری ریاستوں کو بھی اپنانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.