ETV Bharat / state

Poor Condition Of School گیا میں اردو پرائمری اسکولوں کی خستہ حالت

گیا کے ایک اردو پرائمری اسکول میں تین برسوں سے چھ طالب علموں کو پڑھانے کے لئے دو ٹیچرز بحال ہیں جبکہ ایک اسکول ایسا بھی ہے جہاں ایک بھی طالب علم نہیں ہے لیکن وہاں نو برسوں سے ایک ٹیچربحال ہے۔ Poor Condition Of School

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 4:06 PM IST

اردو پرائمری اسکولوں کے حالات اور انتظامات خستہ حال

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ' پرائمری اردو اسکول میں 6 بچوں کو پڑھانے کے لئے دو ٹیچرز تعینات ہیں جبکہ ایک اسکول میں ایک بھی طالب علم کا داخلہ نہیں ہے تاہم وہاں گزشتہ 9 برسوں سے ایک ٹیچر تعینات ہے۔ یہ اسکولز شہر گیا میں واقع ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ تعلیم لاعلم ہے۔Poor Condition Of Urdu School And Lack Of Teachers In Gaya Bihar

دراصل یہ تینوں اسکول 'میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہیں ان تینوں اسکولوں کی اپنی خود کی عمارت نہیں ہے۔ یہ اسکول دوسرے اسکولوں کی عمارت کی جگہ پر منتقل شدہ ہیں دراصل معروف گنج ون اور معروف گنج ٹو اردو پرائمری اسکول کو معروف گنج سے نصف کلومیٹر دوری پر واقع مہاویر اسکول کی عمارت میں منتقل کردیا گیا تھا۔ پہلی اور دوسری جماعت ایک کمرے میں واقع ہے۔ یہاں چھ بچوں کا داخلہ ہے۔ لیکن ٹیچر دو ہیں جس کی وجہ سے ٹیچرزبھی زیادہ سجنیدہ نہیں ہیں۔ اس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔ چھ بچوں میں بھی روزانہ بچوں کی حاضری مکمل نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے جب اسکول پہنچ کر دیکھا تو پایا کہ ایک دری بچھی ہوئی ہے جہاں پر چار چھوٹے بچے بیٹھے تھے اور کلاس میں ٹیچر موجود نہیں ہے۔

نمائندہ نے جب ویڈیو بناکر بچوں سے بات کرنا چاہا تو ایک خاتون ٹیچر نے پہنچ کر ایسا کرنے سے منع کردیا۔ خاتون ٹیچر کا کہنا تھا کہ ان سے بات کرنے اور ویڈیو بنانے کیلئے ان کے افسر سے تحریری اجازت نامہ لے کر آنا ہوگا جبکہ اسکول کی دوسری خاتون ٹیچر کلاس روم سے غیرحاضر تھی۔ حالانکہ اس حوالے سے کافی کوششوں کے بعد ہیڈماسٹر انجم اختری کا کہنا تھا کہ اسکول 2019 میں معروف گنج سے مہاویر اسکول میں منتقل کردیا گیا جس کی وجہ سے بچوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kachra Park in Gaya گیا میں کچروں سے بنا کچرا پارک لوگوں کیلئے توجہ کا مرکز

ایک بھی طالب علم نہیں لیکن ایک ٹیچر بحال
نگرنگم کے اتری کے پرائمری اسکول دگھہی کو نگر نگم اتری بھارت شیوا آشرم میں منتقل کردیا گیا ہے ۔اس اسکول کو نو برس پہلے منتقل کیا گیا تھا جہاں پر موجودہ وقت میں ایک بھی طالب علم کا داخلہ نہیں ہوا ہے لیکن یہاں گزشتہ نو سالوں سے ایک ٹیچر بحال ہے ۔

کیا کہتے ہیں افسر
اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر نریش کمار نے کہاکہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ چھ بچوں کو پڑھانے کے لئے دو ٹیچر بحال ہیں اس کی جانچ کی جائے گی اگر صحیح معاملہ ہے تو جہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور ٹیچر کم ہیں وہاں ان کا ٹرانسفر کردیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا عمارت نہیں ہونے کی وجہ سے اسکول کو منتقل کیاگیا تھا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.