ETV Bharat / state

ارریہ: پرامن ماحول میں پولنگ اختتام - بہار

بہار اسمبلی انتخابات میں تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کا پرامن طور پر اختتام ہوا۔

بہار اسمبلی انتخابات
بہار اسمبلی انتخابات
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 9:53 PM IST

ضلع ارریہ میں چھ اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ کا عمل ہوا جس میں فاربس گنج، رانی گنج ،نرپت گنج، ارریہ، جوکی ہاٹ اور سکٹی نشستوں پر کل 80 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہوگیا۔

پرشانت کمار، ضلع کلکٹر، ارریہ

پولنگ ختم ہونے کے بعد ضلع کلکٹر پرشانت کمار اور ایس پی ہردے کانت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ضلع میں پرامن ماحول میں انتخاب اختتام پذیر ہوا، کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم لوگوں نے پورے ضلع میں پولس اہلکار کو مستعدی کے ساتھ لگایا تھا۔ ارریہ ضلع میں شام چھ بجے تک 54.55 فیصد ووٹنگ ہوئی، الگ الگ اسمبلی حلقہ کی بات کریں تو نرپت گنج میں 52 فیصد، رانی گنج میں 58 فیصد، فاربس گنج میں 54 فیصد، ارریہ میں 53 فیصد، جوکی ہاٹ میں 55 فیصد اور سکٹی میں 53 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ایس پی ہردے کانت نے کہا کہ 'اس پرامن ماحول میں ووٹنگ کے لیے ارریہ کی عوام کا شکریہ جنہوں نے ضلع انتظامیہ کا بہتر ساتھ دیا اور کہیں بھی بدعنوانی نہیں ہونے دی جس سے ہم ایک اچھا انتخاب کرانے میں کامیاب ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.