ETV Bharat / state

Anand Mohan Released سزا یافتہ گینگسٹر آنند موہن کی رہائی پر سیاسی لیڈران کا رد عمل

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 8:38 PM IST

آنند موہن سنگھ کی رہائی پر بی جے پی، ایم آئی ایم نتیش حکومت پر مسلسل حملہ آور ہیں وہیں حکمران جماعت کی جانب سے اسے قانونی رہائی بتایا جا رہا ہے۔

سزا یافتہ گینگسٹر آنند موہن کی رہائی پر سیاسی لیڈران کا رد عمل

پٹنہ: ریاستی حکومت کی جانب سے جیل مینوئل میں تبدیلی کر گزشتہ چودہ سالوں سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے گینگسٹر آنند موہن سنگھ کی رہائی کے بعد سے جہاں بی جے پی، ایم آئی ایم نتیش حکومت پر مسلسل حملہ آور ہیں وہیں حکمران جماعت کی جانب سے اسے قانونی رہائی بتایا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے بھی میڈیا سے کہا کہ آنند موہن کو پوری قانونی کارروائی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔ وہ ایک سیاسی قیدی تھے۔

عامر سبحانی نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے اپنے جیل مینوئل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے قیدیوں کو رہا کرنے کا انتظام کیا ہے۔ آنند موہن کو ان دفعات کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ چھ سالوں میں 698 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ آنند موہن بھی ان میں سے ایک ہیں۔

وہیں دہلی سے پٹنہ پہنچے جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو نے کہا کہ جب قانون کے تحت آنند موہن کی رہائی ہوئی ہے تو بی جے پی والوں کے پیٹ میں درد کیوں ہو رہا ہے، عمر قید والوں کو اس سے پہلے بھی رہا کیا گیا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے جس پر بھاجپا کے لوگ واویلا مچا رہے ہیں۔ پپو یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ جان بوجھ کر ملک میں بڑھتے پٹرول ڈیزل کی قیمت، آسمان چھوتی مہنگائی سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کے لئے اسے ہوا دے رہے ہیں۔ مرکز میں بیٹھی مودی حکومت سے آج لوگ سوال کر رہے ہیں مگر بھاجپا والوں کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر و سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ یہ قانونی رہائی ہے، جس پر بی جے پی یا ایم آئی ایم کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے، جیل مینوئل میں تبدیلی ہوئی ہے تو سبھی کے لئے ہوئی ہے۔ کسی ایک کے لیے نہیں، اسی وجہ سے 26 لوگوں کی بھی رہائی ہو رہی ہے۔ قبل میں بھی اس طرح سے ہوتا رہا ہے۔ بی جے پی کے لوگ اسے غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Anand Mohan Released: ڈی ایم قتل کیس میں سزا یافتہ آنند موہن جیل سے رہا

جن سوراج پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل آفاق احمد نے کہا کہ جب مافیاؤں کو حکومت اس طرح باہر نکالے گی تو پھر جرائم کرنے والوں کے دلوں میں قانون کا خوف کہاں سے رہے گا۔ میں حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں، یہ سب اپنی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے قانون کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.