ETV Bharat / sports

فٹبال کوچ پر تین نابالغ کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام - Sexually Abusing in Football

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 14, 2024, 7:54 PM IST

آسام کے ایک فٹبال کوچ پر تین نابالغ کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کے والدین نے اس معاملے کے حوالے سے پولیس اسٹیشن میں الگ الگ ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔

Football coach in Assam accused of sexually abusing three minor players
فٹبال کوچ پر تین نابالغ کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام (IANS PHOTO)

گوہاٹی:ریاست آسام کے تینسوکیا ضلع میں ایک گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس نے انسانی معاشرے کو شرمسار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فٹبال کوچ پر تین نابالغ کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔

ملزم شخص مارننگ اسٹار کلب کا کوچ رنجن برمن ہے جو تین نابالغ نوعمر کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی کوشش کے دوران عصمت دری کا گھناؤنا کھیل کھیل دیا۔ تینوں کھلاڑیوں کے والدین نے اس معاملے کے حوالے سے تھانے میں الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

واضح رہے کہ آسام کے مختلف حصوں سے بہت سے نوجوان کھلاڑی آل آسام انڈر 15 ڈے اینڈ نائٹ پرائز منی فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے تینسوکیا ضلع کے ڈوم ڈوما پہنچے تھے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مارننگ اسٹار کلب کے کوچ رنجن برمن نے تینوں نوجوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی، اس کے علاوہ پولیس کو اس کی اطلاع دینے پر اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

متاثرین کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ جبکہ فٹبال کوچ رنجن برمن اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سے فرار ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ملزم فٹبال کوچ پر اس سے قبل بھی ایسے ہی کئی الزامات عائد کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر عمر قید کی سزا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.