جنتا دل راشٹر وادی کے بانی اشفاق رحمن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 'اس بار کے اسمبلی انتخاب میں "یونائٹیڈ ڈیموکریٹک الائنس" عوام کو متبادل کے طور پر ملا ہے۔ 15 سال بنام 15 سال سیاسی بد عنوانی کے خلاف ہماری لڑائی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'پورے بہار میں ان کے جن سنواد کو عوامی حمایت حاصل ہو رہا ہے. عوام 15 سال بنام 15 سال کے سیاسی بد عنوانی سے بیزار ہو چکی ہے، انہیں جس متبادل کی تلاش تھی ہمارا الائنس ان کو پورا کرے گا.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو ترقی کے نام پر کچھ نہیں دیا گیا، عوام کو بہار میں ایک بہتر متبادل کی ضرورت تھی جو ہمارا الائنس پورا کرے گا.