ETV Bharat / state

رگھونش سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت - سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ جنتا دل کے سابق سینئر رہنما رگھونش پرساد سنگھ کا آج ایمس ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

رگھونش سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 2:15 PM IST

سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد سنگھ کے انتقال پر قومی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اپنے تعزیتی پغیام میں کہا کہ رگھونش پرساد سنگھ کی موت کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ وہ زمین سے جڑے اور دیہی بھارت کی غیر معمولی سمجھ رکھنے والے رہنما تھے۔انہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی مفاد کے لیے وقف کردی تھی۔

رام ناتھ کووند ٹوئٹ
رام ناتھ کووند ٹوئٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے رگھونش پرساد سنگھ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک زمینی رہنما کو کھودیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگھوش پرساد سنگھ ایک زمینی رہنما تھے انہوں نے سیاست میں ایک الگ مقام بنایا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رگھونش پرساد سنگھ کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ رگھونش سنگھ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، ان کی پوری زندگی لوہیا اور کرپوری ٹھاکر کے نظریات سے شرسار تھی ، غریب اور پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے کیے گئے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میں ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

امت شاہ ٹوئٹ
امت شاہ ٹوئٹ

راشتریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے رگھونش پرساد سنگھ کی موت پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ' رگھونش بابو! یہ آپ نے کیا کیا؟ میں نے پرسوں ہی آپ سے کہا تھا کہ آپ کہیں نہیں جارہے ہیں، لیکن آپ اتنی دور چلے گئے، میرے پاس لفظ نہیں، دکھی ہوں، بہت یاد آئیں گے۔

لالو پرساد یادو ٹوئٹ
لالو پرساد یادو ٹوئٹ

وہیں جنتا دل کے سینئر رہنما اور لالو پرساد یادو کے بیٹے تجسوی یادو نے کہا کہ رگھونش سنگھ پرساد زمینی سطح پر کام کرتے تھے۔ وہ لوگوں سے جڑے ہوئے تھے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کی آتما کو شانتی ملیے، اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے اہلخانہ کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تجسوی یادو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.