ETV Bharat / state

ارریہ: پولیس اہلکار نے خود کشی کی کوشش کی

غیر مصدقہ خبروں کے مطابق 'ایس پی دھورت سائلی نے مہیش کا ٹرانسفر پولس لائن میں کر دیا تھا، جس کی وجہ سے پولیس جوان دلبرداشتہ تھا اور اس نے شب کے نو بجے پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔'

ارریہ: پولیس جوان نے خود کشی کی کوشش کی
ارریہ: پولیس جوان نے خود کشی کی کوشش کی
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 7:50 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس جوان نے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

دراصل ارریہ میں ایس پی دھورت سائلی کے گوپنی میں ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس جوان نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ پولیس جوان کو آنا فاناً میں ارریہ کے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے جوان کی بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے دوسرے ہسپتال ریفر کر دیا۔

وہیں خودکشی کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے۔

ارریہ: پولیس جوان نے خود کشی کی کوشش کی

اس بابت ایس پی دھورت سائلی نے کچھ کہنے سے انکار کر دیا اور ڈاکٹرز بھی کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 'پولس جوان کا نام مہیش ہے جو جہان آباد ضلع کا رہنے والا ہے۔'

غیر مصدقہ خبر کے مطابق 'ایس پی دھورت سائلی نے مہیش کا ٹرانسفر گوپنی سے پولس لائن میں کر دیا تھا، جس کی وجہ سے پولیس جوان دلبرداشتہ تھا اور اس نے شب کے نو بجے فانسی لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ مگر وہاں موجود دوسرے پولیس اہلکار نے آہٹ پاتے ہی اسے فوراً اپنے قبضے میں لے کر ارریہ صدر ہسپتال پہنچایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'ایس پی دھورت سائلی بھی صدر ہسپتال پہنچی اور جوان کو دوسرے ہسپتال لے گئیں۔'

فی الحال اصل وجہ کی معلومات نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.