پولس سپرنٹنڈنٹ گورو منگلا نے آج یہاں جاری بیان میں بتایا کہ کل دیر رات گشت کے دوران لال گنج تھانہ پولس نے شبہ کی بنیاد پر ایک اسکارپیو گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ڈرائیور نے روکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار اور تیز کردی۔ جس کے بعد گشتی ٹیم نے اسکارپیو کا پیچھا کیا۔
منگلا نے بتایا کہ تنپلوا چوک کے نزدیک گشتی ٹیم جیسے ہی اوور ٹیک کرکے آگے نکلی ویسے ہی اسکارپیو پر سوار لوگوں نے پولس پر گولی چلانی شروع کردی۔
جواب میں پولس نے بھی فائرنگ کی جس سے ایک بدمعاش کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ دیگرایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولس سپرٹنڈنٹ نے بتایا کہ پولس کی اس کارروائی میں مارے گئے بدمعاش کی شناخت اسی تھانہ علاقے کے پکری کے رہنے والا بیجو مہتو کے طور پر ہوئی ہے۔
گرفتار بدمعاش کی شناخت لال گنج تھانہ علاقے کے رہنے والے آشوتوش کمار کے طور پر ہوئی ہے جس کے پاس سے پولس نے دو دیسی پستول کے ساتھ کئی کارتوس برآمد کیے ہیں ۔