شہر گیا کے کوتوالی تھانہ حدود کے پنچائتی اکھاڑا محلے کی بانکے گلی میں انگور بیچنے والے پر ایک بدمعاش نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد پولیس نے اسلحوں کے ساتھ اسے گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی راجیومشرا نے بتایاکہ ایک شخص انگور فروخت کررہا تھا تبھی ایک بدمعاش نے اس سے انگور مفت میں لینے کی کوشش کی جس پر اس نے اعتراض کیا تو اس کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگا ۔
اسی اثناء وہاں پر موجود ننھو نے اس کی مخالفت کی تو وہ اور اسکے بھائی نے ان لوگوں پر گولیاں چلانی شروع کردی، حالانکہ اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔