ETV Bharat / state

کشن گنج: بدعنوانی معاملات میں گرفتاری جاری

author img

By

Published : Nov 5, 2019, 2:25 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے کوچادھامن حلقے میں مسلسل ہورہے چوری اور قتل جیسے بدعنوانی معاملات کو لے کر رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ پولیس انتظامیہ ملزمین کو گرفتار کرنے کا کام کررہی ہے۔

کشن گنج: بدعنوانی معاملات میں گرفتاری جاری

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک خاندانی تنازعہ میں ایک سرپنج کی موت واقع ہوگئی تھی، اس معاملہ کے بعد ضلع میں پنچانند کرمکار قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، حالانکہ سرپنچ قتل معاملہ میں پولیس نے کچھ ملزم کو گرفتار کیا ہے، لیکن اس معاملے کے کچھ ملزم فرار ہیں۔

مجاہد عالم نے بدعنوانی سے متعلق معاملے پر غور و فکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سنجیدگی سے کام کررہی ہے اس لیے پولیس پر لاپرواہی کا الزام عائد کرنا پوری طرح بے بنیاد ہے۔

رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم

انہوں نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی شکایت ملتی ہے ہم اس پر فوری کارروائی کرتے ہیں اور یہ میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے اب تک درجن ملزمین و عہدیداروں کو بدعنوانی کے معاملے میں گرفتاری کی ہے۔

رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک اور خوف سے آزاد بنانا ہے، جس پر ہم پورے خلوص اور دیانتداری سے کام کرتےہیں۔

جب مجاہد عالم سے سوال کیا گیا کہ آئندہ انتخاب کے لیے ان کی کیا تیاری ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ میں کام کرنے میں اعتماد رکھتا ہوں۔میں اپنے اسمبلی حلقہ کی عوام کو فیملی ممبر کی طرح مانتا ہوں اور ان کے سبھی بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرتا ہوں اور آخری سانس تک کرتا رہوں گا۔
جہاں تک اگلے انتخاب کی تیاری کی بات ہے تو پانچ سال پورا ہونے پر میں اپنے کام کا محاسبہ خود کروں گا۔اگر مجھے لگا کہ میں نے اپنے عہدے کے ساتھ ایمانداری کی ہے تبھی انتخاب لڑوں گا ورنہ نہیں لڑوں گا۔

Intro:بہار : کشن گنج ضلع کے کوچادھامن حلقہ میں آے دن ہو رہی چوری اور قتل کے معاملات کو لیکر رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ اس وقت پولس انتظامیہ پر بہت زیادہ دباؤ بھی ہے اور وہ کام بھی کر رہی ہے. جہاں تک چوری اور قتل کے معاملات ہیں جہاں بھی حادثہ ہوے ہیں پولس مستعدی دکھاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا کام کی ہے. گزشتہ دنوں خاندانی تنازعہ میں ایک سرپنچ کی موت ہو گئی تھی جس کے گنہگار آج سلاخوں کے پیچھے ہیں. اس معاملہ کے کچھ ملزم آج بھی فرار چل رہے ہیں جسے پولس شدت سے تلاش رہی ہے. اسی طرح پنچانند کرمکار قتل عام معاملہ کے کئی گنہگار سلاخوں کے پیچھے ہیں. کئی ملزمان کے گھر تک کرکی جبتی ہو گئ ہے. گھر کی مٹی کو چھوڑ کر پولس سب کچھ کرک کرکے لے گئی ہے. دوسرے معاملات میں بھی پولس سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اس لئے پولس انتظامیہ پر لاپرواہی دکھانے کا الزام لگانا پوری طرح بے بنیاد ہے.
جہاں تک بدعنوانی کا سوال ہے تو واضح کردوں کہ جیسے ہمیں شکایت ملتی ہے ہم اس پر فورا ایکشن لیتے ہیں اور یہ میرا رکارڈ ہے کہ میں نے اب تک ایک درجن ملازمین و عہدیداروں کو بدعنوانی کے معاملے میں جیل بھیجنے کا کام کیا ہے. رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک اور خوف سے آزاد بنانا ہے جس پر ہم پورے خلوص اور دیانت کے ساتھ کام کر رہے ہیں.
یہ پوچھے جانے پر کہ آئندہ انتخاب کو لیکر ان کی تیاری کیا ہے تو اس پر رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ میں کام کرنے میں اعتماد رکھتا ہوں. میں اپنے اسمبلی حلقہ کے سبھی اشخاص کو اپنے فیملی ممبر کی طرح مانتا ہوں اور ان کے سبھی بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرتا ہوں اور آخری سانس تک کرتا رہوں گا. جہاں تک اگلے انتخاب کی تیاری کی بات ہے تو پانچ سال پورا ہونے پر میں اپنے کام کا محاسبہ خود کروں گا، اگر مجھے لگا کہ میں نے اپنے عہدے کے ساتھ ایمانداری کی ہے تو انتخاب لڑوں گا ورنہ نہیں لڑوں گا.

Body:Bite
Master Mujahid Alam : MLA Kochadhaman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.