ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ان دنوں شدید سرد پڑ رہی ہے۔ درجہ حرارت قریب چھ اور سات کے درمیان ہے شدید سرد میں سب سے برا حال کیمور پہاڑی کے اوپر بسے قبائیلی گاٶں کا ہے، جہاں سرد کی ٹھٹھرن نے لوگوں کا جینا محال کررکھا ہے۔
ان علاقہ میں 80 فیصد آبادی انتہائی پسماندہ طبقہ قبائیلیوں کی ہے، جو بنیادی سہولیات و شہری زندگی سے محروم ہیں۔ ان علاقہ میں ایک گاٶں سے دوسرا گاؤں بے حد کافی دوری پر واقع ہے، تاہم یہ گاٶں تین سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، جو آمد و رفت کی سہو لیات سے بھی محروم ہیں۔
ایسے میں قبائیلیوں کے لیے سردی مصیبت سے کم نہیں، ان قبائیلیوں کے درمیان کیمور پولیس میں تعنیات ہوم گارڈ کے جوان نے مفت میں کمبل تقسیم کیا۔