ریاست بہار میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو دیکھتے ہوئے آئندہ 31 جولائی 2020 تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
بیگوسرائے میں کورونا کے حوالے سے لوگوں کی لاپرواہی پر پولیس سختی برت رہی ہے۔
بیگوسرائے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
لوگوں کی غفلت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں تفتیشی کارروائی تیز کردی ہے۔
لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کا خوف یہاں عام لوگوں پر نہیں دکھ رہا ہے۔
اس لیے اب ضلعی انتظامیہ سختی سے برتاؤ کر رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گوپال گنج کے متعدد گاؤں سیلاب سے متأثر
اس دوران نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں 100 سے زائد موٹرسائیکل سوار پکڑے گئے ، جو بغیر ماسک کے چل رہے تھے۔
لاک ڈاؤن کے دوران صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک اور شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک ضروری سامان خریدنے کی اجازت دی گئی۔
اس کے ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے لوگ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں ، اور اگر ضرورت ہو تو ماسک پہن کر گھر سے نکلیں۔