ETV Bharat / state

پولیس نے فرضی کار مالک کو گرفتار کرلیا

گیا شہر کے رام پور تھانہ علاقہ میں ایک نمبر کی دو گاڑیوں کے معاملے میں پولیس نے آج انکشاف کرلیا ہے اور ملزم سونوں کمار کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 8:21 PM IST

پولیس  نے فرضی کار مالک کو گرفتار کرلیا
پولیس نے فرضی کار مالک کو گرفتار کرلیا

بہار کے ضلع گیا میں ایک نمبر کی دو گاڑیوں کا پولیس نے آج انکشاف کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو نے گزشتہ 6 جولائی کو ایک خبر شائع کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ضلع گیا میں پولیس کے سامنے ایک نمبر کی دو گاڑیوں کے ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محمد نسیم خان کی گاڑی کے نمبر کا سونو کمار استعمال کررہا تھا، جو ایک کوچنگ کا مالک ہے، سونو کا اس کے پیچھے مقصد کیا تھا پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف تھی۔

اطلاعات کے مطابق گیا شہر کے رام پور تھانہ علاقہ میں ایک نمبر کی دو گاڑیوں کے معاملے میں پولیس نے آج انکشاف کرلیا ہے، پولیس کی جانچ میں اصل نمبر والی گاڑی جھارکھنڈ کے رانچی میں ملی، جس کا مالک نسیم نام کا شخص ہے، جبکہ اسی نمبر کی دوسری کار گزشتہ دنوں اے پی کالونی میں ملی تھی، جو فرضی پائی گئی ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ اس کے پیچھے کوئی بڑا گروہ کام کر رہا ہے۔

گاڑی کے اصل مالک محمد نسیم اور اس کے رشتہ دار فیاض خان کا ماننا ہے کہ سونو کمار کسی بڑی واردات کو انجام دے کر اسے پھنسانے کی سازش کررہا تھا، جبکہ سونو کمار اور گاڑی مالک نسیم خان یا ان کے رشتے داروں کے درمیان کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

نسیم احمد خان رانچی میں مقیم ہیں۔ جبکہ سونو کمار شہر گیا میں رہتا ہے، معاملہ سامنے آنے کے بعد رام پور تھانہ چھ جولائی کو سونو کو گاڑی کے ساتھ گرفتار لیا تھا، تاہم کورونا وبا کے گائیڈ لائن کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس کی جانب سے سونو کمار کو چھوڑنے کی کارروائی کی جارہی تھی، اس دوران گاڑی مالک نسیم کا رشتہ دار فیاض خان نے پولیس کے سامنے صاف لفظوں میں شکایت کہا کہ، وہ ایک خاص طبقہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی گاڑی کا نمبر فرضی طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔

فیاض خان نے پولیس کو بتایا کہ سونوں کمار اگر کسی بڑی واردات کو انجام دے دیتا تو پھر گاڑی مالک نسیم اس واردات میں پھنس جاتا اور موجودہ حالات کے پیش نظر کئی چیزوں میں اس کا نام اچھالا جاتا اور اس کا خمیازہ پوری خاندان کو بھگتنا پڑ سکتا تھا۔ لہٰذا فیاض نے تحریری شکل میں تھانہ میں معاملہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سونو کمار کو جیل بھیج دیا۔

فیاض خان نے اپنے بہنوئی کی گاڑی کے تمام دستاویزات پولیس کے حوالے کر دیا تھا، تاہم پولیس نے پورے معاملے کی تحقیقات کی تو پولیس حیران ہوگئی کہ ایک کوچنگ ماسٹر اس طرح کی حرکت کیسے کرسکتا ہے۔

اس تعلق سے رام پور تھانہ کے ایس ایچ او سریندر پرساد سنگھ نے بتایا کہ دو ہنڈا سیٹی کار کے ایک رجسٹریشن نمبر اور گاڑی نمبر ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا، اس معاملے کی جب تحقیقات کی گئی تو پایا گیا کہ رانچی میں موجود کار اصلی نمبر و رجسٹریشن والی کار ہے جس کا مالک محمد نسیم ہے، انہوں نے بتایا کہ فرضی طریقے سے نمبر اور رجسٹریشن کا استعمال کرنے والے کوچنگ ماسٹر کو جیل بھیج دیا ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: گیا: چوری کی گاڑی پر نمبر پلیٹ بدل کر گھومتے پکڑے گئے کوچنگ ماسٹر

واضح رہے کہ گزشتہ چھ جولائی کو شیرگھاٹی کے کرمتھو کا رہنے والا فیاض خان شہر گیا میں واقع اے پی کالونی میں اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے گیا تھا، تبھی اس کی نظر بہنوئی کی کار کی طرح دکھنے والی ایک کار پر پڑی، جس پر نمبر پلیٹ بھی اس کے بہنوئی کی گاڑی کی طرح ہی لگا تھا، فیاض خان نے جب اپنے بہنوئی سے گیا آنے کی بات پوچھی تو اس کے بہنوئی نسیم خان نے بتایا کہ وہ رانچی میں ہے اور اس کی گاڑی بھی رانچی میں ہے جس کے بعد فیاض خان نے پورے معاملے کی جانکاری اپنے بہنوئی کو دی، اس کے بعد نسیم خان نے رام پور تھانہ کو معاملے کی اطلاع دی اور فیاض کے ہاتھوں ایف آئی آر درج کروایا۔

پولیس کی پوچھ گچھ میں کوچنگ ماسٹر سونو نے پہلے پولیس کے سامنے اپنی گاڑی اور نمبر ہونے کا دعویٰ کیا، تاہم جب اس سے گاڑی کے کاغذات مانگے گئے تو وہ پیش نہیں کرسکا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے سونو کمار کو پکڑ کر تھانے لے گئی، اس کے بعد پولیس مسلسل اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف تھی، جس کے بعد پولیس کو آج بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.