ریاست بہار کے ضلع گیا کے بارہ چٹی تھانہ کی پولیس نے پنچایتی انتخابات کے نویں آخری اور مرحلے کی گنتی Bihar Panchayat Election Result کے دوران کاؤنٹگ مرکز کے اندر سے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں کچھ بتانے سے انکار کر رہی ہے۔
متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او نے اس معاملے کی اطلاع ایس ایس پی کو بھی نہیں دی ہے۔ کیونکہ جب نمائندہ نے ایس ایس پی ادتیہ کمار سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال اس کا علم نہیں ہے اگر تفصیل میرے پاس ہوتی تو ضرور معلومات فراہم کرتے۔
دراصل گزشتہ دنوں ہوئے پنچایت انتخابات کے تحت بارہ چٹی اور موہن پور بلاک کی 31 پنچایتوں کے ووٹوں کی گنتی ہو رہی تھی۔ کاونٹنگ مرکز سے بارہ چٹی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اسے اپنے ساتھ لے کر چلی گئی۔
گرفتار شدہ ملزم پہلے سے ہی وارنٹی تھا۔ اس کی شناخت چھوٹو میاں کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس تھانہ تاحال اس کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہے۔
چھوٹے میاں کس کیس میں پولیس کو مطلوب تھا اس سے متعلق سے پولیس کچھ بتانے کے لئے تیار نہیں ہے۔
کاؤنٹنگ مرکز سے گرفتاری کے بعد سوال اٹھنے لگے کہ وہ کاونٹنگ مرکز کے اندر کیسے داخل ہوا؟ اس نے اپنا پاس کس طرح بنوایا؟ پاس بنوایا تھا تو کس نے جاری کیا؟ پولیس انتظامیہ ان سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:Bihar Panchayat Elections: فرحین بانو نے دوسری بار مکھیا کے طور پر جیت درج کی
ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزم سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اسے شہر کے رام پور تھانہ لے جایا گیا لیکن اس کے بعد کسی اور جگہ لے جایا گیا ہے۔