ریاست بہار میں کیمور پولس نے رام پور بلاک کے کرمچٹ علاقہ سے لاکھوں روپے کی چوری ہوئے زیور کا انکشاف کرتے ہوۓ زیورات سمیت پندرہ ہزار روپے نقد کے ساتھ نو چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
اس تعلق سے ایس پی دلنواز احمد نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ 23 جون کو چندر شیکھر کمار ولد پرکاش سنگھ یادو کے گھر میں چوری ہوئی تھی۔
جس میں سونے چاندی کے زیورات سمیت متعدد سامان شامل تھے ۔
معاملے کے روشنی میں آنے پر کرمچٹ تھانہ انچارج نے دیواکر پرساد کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ مذکورہ ٹیم نے شک کی بنیاد پر تھلوئی گائوں کے رہائشی وجندر مسہر کو تھانے بلا کر چوری سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ لیکن اس نے چوری کے واقعے سے صاف انکار کردیا۔ بعد میں پولیس نے جب سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا جرم تسلیم کر لیا۔
اس نے بتایا کہ چوری کے زیور کو روہتاس کے پرستھوا بازار میں دلیپ کمار سونی کے یہاں 25 ہزار میں فروخت کیا ہے۔جس کے بعد پولس نےدلیپ کمار سونی کے گھر پر چھاپے ماری کر کے تمام زیورات سمیت دلیپ کمار کو گرفتار کر لیا ۔