ETV Bharat / state

مدھے پورہ: پولیس نے چار اغوا کاروں کو گرفتار کیا - اسکارپیو گاڑی کو بھی ضبط کرلیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی یوگیندر کمار نے وقت ضائع کیے بغیر ایک ٹیم تشکیل دی اور اس معاملے میں کارروائی کرنا شروع کردی اور 12 گھنٹوں کے اندر پولیس نے اس کیس میں ملوث چار اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا اور بچے کو بحفاظت برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اغوا کار گرفتار
اغوا کار گرفتار
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 8:14 AM IST

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ کے نئے پولیس کپتان یوگیندر کمار کے عہدہ سنبھالتے ہی ضلعی پولیس بہت سرگرم ہوگئی ہے، نئے پولیس کپتان کی سربراہی میں ضلعی پولیس گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل کئی بڑے معاملے کو حل کرکے یہ ثابت کر چکی ہے کہ اگر قائد اپنی ذمہ داری کو لیکر فکر مند ہو تو کچھ بھی ممکن ہے، ایسا ہی ایک اور کارنامہ مدھے پورہ پولیس نے ایک بار پھر کر دیکھا ہے۔

اغوا کار گرفتار

12 سالہ بچے کے اغوا کے معاملے میں ضلعی پولیس نہ صرف 12 گھنٹوں کے اندر بچے کو بحفاظت برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے بلکہ اس کیس میں ملوث چاروں اغوا کاروں کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

وہیں پولیس نے اغوا کاری کو انجام دینے کے لئے استعمال میں لائی گئی ایک اسکارپیو گاڑی کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

یہ معاملہ مدھے پورہ ضلع کے کمار کھنڈ تھانہ حلقہ کا ہے، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کمار کھنڈ کے ٹیکلیا گاؤں وارڈ نمبر 12 کا رہائشی ٹیچر سدھیر کمار سمن کا 12 سالہ بیٹا امن کمار جمعہ کی شام ٹیوشن پڑھنے مہتہ ٹولا گیا تھا، لیکن جب وہ ٹیوشن کے بعد گھر واپس نہیں آیا تو اس کے اہل خانہ نے تلاش شروع کردی۔

تحقیق کے دوران اس بچے کی سائیکل گاوں کے ایک کھیت میں پڑی ہوئی ملی، جس کے بعد بچے کے کنبہ کو اغوا ہونے کا شبہ ہوا، اس کے بعد بچے کے والد سدھیر کمار سمن نے مقامی پولیس اسٹیشن کے ساتھ ساتھ ایس پی یوگیندر کمار کو بھی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی یوگیندر کمار نے وقت ضائع کیے بغیر ایک ٹیم تشکیل دی اور اس معاملے میں کارروائی کرنا شروع کردی اور 12 گھنٹوں
کے اندر پولیس نے اس کیس میں ملوث چار اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا اور بچے کو بحفاظت برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.