ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بہادر پور تھانہ علاقہ کے بازید پور گاؤں کے ایک مکان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے دو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔اور اس کے قبضہ سے دو بندوق،ایک کارتوس اور نقد رقم برآمد کئے۔ Two Criminals Held With Arms in Darbhanga
ضلع دربھنگہ کے ایس ایس پی اشوک کمار پرساد نے کہا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ جرائم پیشہ افراد بہادر پور تھانہ علاقے کے بازید پورگاؤں میں بھی جرائم کو انجام دینے کے لئے منصوبہ سازی کرہے ہیں۔جس کے بعد پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے کرمذکورہ مقام پر بھیجا۔
مزید پڑھیں:دو بدمعاش گرفتار
پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے دو جرائم پیشہ افراد اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا۔ جبکہ بھشن یادو نامی تیسرا جرائم پیشہ موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔پولیس اس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔