بدمعاشوں کے پاس سے 10 ہزار روپئے ، اے ٹی ایم کارڈ اور موبائیل فون برامد ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ دھرتی مائی مندر کے پاس کا ہے، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار کی موٹرسائیکل خراب ہوگئی، وہ پریشان تھے۔
درایں اثنا مذکورہ تینوں بدماش ان کے پاس آئے اور ان سے پیسے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
جب اس کی اطلاع پولیس اہلکار کو ملی تو ادھورا پولیس اسٹیشن کے انچارج سول ڈریس میں بدماش کی تلاش شروع کردی۔جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا ْ
ایس پی دلنواز احمد نے بتایاکہ یہ تینوں بدمعاش بھگوان پور کے رہنے والے ہیں جو ادھورا کے جنگل کا فائدہ اُٹھاکر مسافر کو لوٹا کرتے ہیں۔
تینوں بدمعاش سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ اس سے وابستہ دوسرے افراد کا بھی پتہ لگایا جا سکے۔