ETV Bharat / state

کیمور: پولیس نے عاشق جوڑے کی شادی کرائی

پولیس نے لڑکی کی شکایت کے بعد لڑکے کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور دونوں کے والدین کی آپسی رضامندی کے بعد لیڈیز تھانہ کے احاطہ میں واقع بابا کو ٹیشور مندر میں شادی کرائی۔

پولیس نے عاشق جوڑے کی شادی کرائی
پولیس نے عاشق جوڑے کی شادی کرائی
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 1:43 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں پولس کے سامنے اس وقت ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا جب ایک معشوقہ کی شکایت پر پولس نے اسکے عاشق کی گرفتاری کے بعد دونوں کی شادی کرائی، موقع پر ہند و رواج کے مطابق منتر اور جاپ پڑھنے والا پنڈت نہیں ملا، کافی کوشش کے بعد پولس کو ہی پنڈت کا رول ادا کرنا پڑا، تب جا کر سات پھیروں کے بعد عاشق اور اسکی معشوقہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

دراصل کیمور ضلع کے سونہن تھانہ کے کروندھی گاٶں کی رہاٸشی ایک لڑکی نے بھبھوا میں واقع لیڈیز تھانہ میں ضلع روہتاس کے ایک لڑکے کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں لڑکی کی جانب سے کہا گیا تھا کی لڑکی کا اس لڑکے سے تقریبا چار سال سے عشق چل رہا تھا، جب لڑکی نے شادی کے لئے دباٶ ڈلا تو لڑکا بار بار شادی سے انکار کرنے لگا۔

عاشق جوڑے کی شادی

پولس نے لڑکی کی شکایت کے بعد لڑکے کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور دونوں کے والدین کی آپسی رضامندی کے بعد لیڈیز تھانہ کے احاطہ میں واقع بابا کو ٹیشور مندر میں شادی کرائی، شادی کے بعد پولس کو اس وقت عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑا جب شادی کے موقع پر پنڈت ہی موجود نہیں تھا، آخر پولس کو ہی پنڈت کا رول ادا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.