ETV Bharat / state

Independence Day 2023 گیا میں یوم آزادی کے موقع پر پولیس کی گشت میں اضافہ

author img

By

Published : Aug 13, 2023, 4:21 PM IST

ریاست بہار کے گیا ضلع میں یوم آزادی کے موقع پر پولیس الرٹ پر ہے، نکسل متاثرہ علاقوں اور حساس مقامات پر مسلسل پولیس کی گشت اور نگاہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
Independence Day 2023

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں یوم آزادی کے موقع پر ضلع پولیس الرٹ پر ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ضلع کے سبھی تھانوں بالخصوص نکسل متاثرہ علاقوں کے تھانوں اور جھارکھنڈ ریاست سے متصل ضلع کی سرحدوں پر خصوصی چوکسی اور گشت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایس ایس پی نے بودھ گیا اور گیا شہر کے علاقوں میں بھی پولیس کی تعیناتی مزید پڑھا دی ہے۔

ضلع گیا بہار کا حساس ضلع ہے۔ ضلع میں واقع مہا بودھی مندر پر 2013 کے جولائی ماہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ ہو چکا ہے، تبھی سے ضلع کو ایسے مواقع پر الرٹ پر رکھا جاتا ہے، ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ضلع کے باشندوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس پرامن ماحول میں ملک کے سب سے بڑے جشن یوم آزادی کو منانے کے لیے تیاریاں کر چکی ہے۔ ضلع کے سبھی تھانوں میں گشت بڑھا دی گئی ہے اور ساتھ ہی حفاظتی نقطہ نظر سے کئی سطح سے تیاریاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس مسلسل مجرمانہ واردات کو روکنے اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران کئی بڑے مجرم اور نکسلیوں کی گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز ہی بہار اور جھارکھنڈ سمیت کئی ریاست کے نکسلی گروہ کا سب سے بڑا لیڈر پرومود مشرا بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے ضلع کے دیہی علاقوں میں بھی پولیس کی خصوصی نگاہ ہے کہ کہیں یوم آزادی کے موقع پر نکسلی کسی واردات کو انجام نہیں دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی اگر گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس سخت کاروائی کرے گی۔ اس سے پہلے بھی سبھی تہواروں اور پروگراموں کو پرامن ماحول میں انجام دیا جا چکا ہے۔ یوم آزادی کا جشن بھی پرامن ماحول میں منایا جائے گا، پولیس ہر شہری کو حفاظتی دائرے میں رکھنے کی پابند اور کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں شامل ہونے کی اپیل

واضح رہے کہ ضلع گیا کی اہم تقریب گاندھی میدان کے ہری ہر سپرامنیم اسٹیڈیم میں منعقد ہوتی ہے۔ یہاں ضلع کے سبھی اعلی حکام سمیت بڑی تعداد میں شہر کے عام افراد موجود ہوتے ہیں جو یوم آزادی کے جشن کے گواہ بنتے ہیں۔ ضلع میں انتظامیہ کی سطح سے یوم آزادی کی تقریب کو لے کر تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ پولیس بھی اپنی سطح سے تیاری پوری کرنے کا دعوی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.