ETV Bharat / state

Action Against Illegal Arms Factory گیا میں غیرقانونی منی گن فیکٹری کا پردہ فاش - پٹنہ ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس

گیا میں پولیس نے غیرقانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمیت اسکو بنانے والے اوزار کو بھی برآمد کرلئے۔

گیا میں غیر قانونی منی گن  فیکٹری کا پردہ فاش

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 7:56 PM IST

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع میں پٹنہ ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس نے مشترکہ طور پر اسلحہ بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔ یہ فیکٹری غیرقانونی طور پر چل رہی تھی۔ یہاں سے 3.8 ریوالور، 3.2 ریوالور، 7.65 پستول اور تین دیسی طمنچہ، میگزین، کئی کارتوس اور اسلحہ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے لیکن اس معاملے میں کوئی گرفتاری کی گئی۔

اطلاع کے مطابق منی اسلحہ فیکٹری چلانے والا محمد مدثر عالم تھا جو پولیس کے آنے کی اطلاع ملتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس معاملے میں بدھ کو بیلا گنج میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری کے خلاف ایف آئی آر دج کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق پٹنہ ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ گیا کے بیلا گنج تھانہ کے شیخ بیگھا گاؤں میں اسلحہ بنانے کی فیکٹری چل رہی ہے۔ پٹنہ کی خصوصی ایس ٹی ایف ٹیم گیا پہنچی۔

اس کے بعد گیا کے ایس ایس پی آشیش بھارتی کی ہدایت پر لاء اینڈ آرڈر کے ڈی ایس پی خورشید عالم کی قیادت میں پٹنہ ایس ٹی ایف اور بیلا گنج پولیس تھانہ پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ خصوصی ٹیم نے بیلا گنج کے شیخ بیگھا گاؤں میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ریوالور، ایک پستول، تین دیسی ساختہ کٹے اور اسلحہ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:Umesh Kushwaha بہار حکومت کے منصوبوں کی معلومات کو پسماندہ مسلمانوں تک پہنچایا جائے گا

تاہم چھاپے کا سراغ ملنے پر اسلحہ فیکٹری کا آپریٹر محمد مدثر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ڈی ایس پی خورشید عالم نے بتایا کہ گیا میں اسلحہ بنانے کی اطلاع پر یہ کاروائی ہوئی ہے مدثر کی اس فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.